ٹراؤ زرز ،جو عمدہ انتخاب ہوں کس شرٹ پر کیسی ٹراؤزرز جچے گی ؟

368

کس شرٹ پر کیسی ٹراؤزرز جچے گی ؟یہی ہے دراصل اہم نکتہ ۔لمبی قمیضوں کا رواج اب بھی موجود ہے مگر ٹراؤزرز کے روایتی انداز بدل گئے آےئے ہم آپ کو ڈیزائن اوراسٹائلنگ کے حساب سے چند مشورے دیتے ہیں ۔

1۔Frilled Pant:اوپر سے فٹ اور ٹراؤزرز کے پائینچوں سے گھیر دار فرلڈ پینٹ جدید رجحان کے عین مطابق ہے ۔یہ رسمی ملبوسات میں شمار ہوتی ہے آج کل لیس اور پھو لدار یعنی ایمبر ائیڈری والی قمیضیں بھی پہنی جا رہی ہیں ۔ان کے ساتھ فرل والی پینٹ خوب جچے گی ۔

2۔Boot Cut Pant:اوپر سے فٹ اور نیچے سے کھلے پائینچوں کے ساتھ فلیپر اسٹائل کا یہ رجحان بھی نوجوانوں میں مقبول ٹھہرا یہ مختصر اور لمبی دونوں قمیضوں کے ساتھ پہنی جا سکتی ہیں ۔اس پرا یمبر ائیڈری ہونے کی کوئی شرط نہیں لیکن تقریبات کے اہتمام کے ساتھ تیار کئے جانے والے ملبوسات کا حصہ ہو سکتی ہیں ۔

3۔Bell Bottomء :ستر کی دہائی کے بعد اب پھر یہ ٹرینڈ لوٹ کر آیا ہے ۔قدرے مختصر قامت کی شرٹ کے ساتھ یہ پینٹ خوب جچتی ہے ویسے پاکستان میں لمبی شرٹس کے ساتھ بھی بیل باٹم پہنے جاتے ہیں اور برے نہیں لگتے ۔کچھ سادہ تو کچھ پھولدار یا پھر جیومیٹر یکل ڈیزائنوں میں یہ بیل باٹم تقریبات کے لئے عمدہ انتخاب ہیں۔

4۔Cigarette Pant:تقریباََ پچھلے د س برس سے یہ رجحان پسند کیا جا رہا ہے ۔گزشتہ برس مختلف انداز کی دستکاریوں سے پا ئنچے بنائے جانے لگے اور یہ سگریٹ پینٹ ہر طبقے میں یکساں مقبول ٹھہری ہیں ۔سادہ سوتی میٹریل ہو یا جماوار ،بنارسی ،کھدر اور سلک،یہ ہر میٹریل میں مناسب انتخاب ہیں ۔

5۔Bow Tie Pants:یہ اسٹائل سوتی اور ریشمی دونوں میٹریلز میں بنا یا جا سکتا ہے ۔اس میں ٹراؤزر کے پائینچوں پر Bowلگا ئی جا تی ہے جو اسی کپڑے کی ہوتی ہے ۔آپ چا ہیں تو لمبی قمیض کے ساتھ یہ ٹراؤزر بنالیں لیکن اگر چھوٹی شرٹ بھی ہو تو یہ ٹراؤزر خوب جچے گا ۔یعنی Capriوالے ٹراؤزر کے ساتھ Bow Tieپینٹس خوب انتخاب ہیں ۔

6۔Culotte Pant:تقریب سادہ ہو یا پر تکلیف ،شادی بیاہ ہو یا شام کی چائے کے لئے باہر جانا ہو ،Culotteمناسب پینٹ ہے آج کل نوجوان بچیوں میں شارٹ فراک بھی پہنے جا رہے ہیں یہ کیو لاٹ ان پر بھی جچے گی۔





کیٹاگری میں : post