شوہر پر کوئی اور لائن مارے تو حفاظتی اقدامات

413

جب آپ ایک کامیاب خوبصورت اور لمبا تعلق نبھاتے ہیں وہاں اس بات کے بھی امکانات ہوتے ہیں کہ آپ کے پیارے کے اوپر کسی اور کی بھی آنکھ ہو۔ بہت سے سنگل ایسے بھی ہوتے ہیں جو آپ کی موجودگی کو نظر انداز کر کے براہ راست آپ کے شوہر تک پہنچ جاتےہیں اور پھر مرد اکثرپھسل جاتا ہے لحاظہ آپ کو ایکسٹرا احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ سنگل جب حملہ آور ہوتا ہے تو آپ کو ایسے حملے کی صورت میں اس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ تلخ کلامی نہ ہو اور حملے کے بعد تعلق پر کوئی آنچ نہ آئے۔

1.اپنے سگنل ریسو کرنے والے انٹینے ایکشن میں لے آئیں۔ہو سکتا ہے کہ دونوں بس گفتگو ہی کر رہے ہوں اور کوئی خطرہ نہ ہو لیکن اگر آپ کیساتھ ساتھ کوئی اور بھی یہ بات محسوس کر رہا ہو کہ کچھ پک رہا ہے جیسا کے تصویر میں آگے بیٹھے ہوئے ایک صاحب کھچڑی پکنے کی خوشبو پر کان کھڑے کئے ہوئے ہیں تو یہی وہ لمحہ ہے جب آپ نے سوچنا ہے۔

2.رنگے ہاتھوں پکڑنے کی کوشش:انہیں ٹوکیں مت اور صبر سے انتظار کریں اور جب دونوں ایک دوسرے میں کھونے کی کوشیش کر رہے ہوں تب رنگے ہاتھوں ان کو گرفتار کریں۔

3. انہیں آئیڈیا دیں کے آپ کو پتہ چل رہا ہے:آپ کا تعلق بہت گہرا ہے اور آپ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اس بات میں آپ کو کوئی شک نہیں، دونوں کو سگنل دیں کے آپ بُرا محسوس کر رہی ہیں ایسے سگنل کو ریسو کرتے ہی دونوں پر جنگل بیابان جیسی خاموشی چھا جائے گی۔

4. ٹھرکی چالاک کبھی شرمندہ نہیں ہوتا:مرد اگر شریف ہوگا تو اسے فورا پتہ چل جائے گا کے اب دوبارہ ایسے نہیں کرنا ، لیکن اگر مرد چالاک ہوگا تو وہ ضرور آپ کو کوئی کہانی سنائے گا جیسے صدر اوبامہ مشعل کو بتا رہے ہیں کہ دیکھو بےبی ہم بس سیاست پر بات کر رہے تھے بحثیت امریکن صدر مجھے یہ سب کرنا پڑتا ہے ، تم بلکل غلط محسوس کر رہی ہو وغیرہ وغیرہ

5.سیلفی تک انتظار کریں:یہی وہ لمحہ ہے جہاں آپ نے ہر حال میں اپنی اینٹری مارنی ہے جی ہاں اس موقع پر صرف چہرہ سپاٹ اور سنجیدہ کرنے سے کام نہیں بنے گا اٹھیں اور کچھ کر جائیں

6. سب سے پہلے سیٹ بدلیں:جی ہاں حکم دیں کے چل اوٗے کاکا بہت ہو گئی سیٹ بدلا ، آپ کے ایسا کرنے سے معصوم دل ٹوٹیں گے مگر پروا نہ کریں اور اپنے دل کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے فورا سیٹ بدلیں۔

7. سنگل کو پتہ چلنے دیں کہ یہاں کی ملکہ آپ ہیں:نظر رکھیں اور پوری طرح اپنی اپنے روئے سے سمجھائیں کے یہاں کی ملکہ آپ ہیں ، اور بس بے بی بس اتنا حملہ کافی ہے۔

ونر کا اعلان کریں8.:جی ہاں آپ نے سارے فلرٹ کرنے والے حملے صبر سے برداشت کر کے کامیابی حاصل کر لی ہے چنانچہ حملہ آور کے دانت کھٹے کرنے کے لیے تا کہ وہ دوبارہ ایسا حملہ کرنے سے پہلے سو دفعہ سوچے چنانچہ اپنی جیت کو اعلان کریں ۔





کیٹاگری میں : post