اگر بستر پر لیٹتے ہی آپ کو نیند آجاتی ہے تو یہ ایک خطرناک بات ہے کیونکہ ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی کہ سن کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

188

د ن بھر کی تھکاوٹ کے بعد رات کو بستر پر لیٹتے ہی نیند آجانا ایک اچھی بات ہے لیکن اگر ایسا نہ ہوتویقیناًایک تشویشناک بات ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ بستر پر لیٹتے ہی کتنی دیر تک نیند آنا کس بات کی نشانی ہے۔
لیٹتے ساتھ ہی پانچ منٹ کے اندرنیند آنا اگر بسترپر لیٹتے ہی آپ کو پانچ منٹ کے اندر نیند آجاتی ہے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کو صحیح طرح سے نیند نہیں مل رہی یا پھر آپ کی نیند کا دورانیہ ٹھیک نہیں۔ ایسی صورت میںدھیان رکھیں کہ سارا دن آپ کی روٹین کیا ہے ، کام سے اکتاہٹ، تکان اور جسمانی نقاہت تو نہی۔اگر آپ خراٹے لیتے ہیںتو ایسی صورت میں کوشش کریں کہ کروٹ بدل لی جائے اور سگریٹ نوشی اور الکوحل سے پرہیز کیا جائے۔جن لوگوں کو سوتے ہوئے سانس بند ہونے کا مسئلہ درپیش ہوانہیں چاہیے کہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں کیونکہ یہ ایک خطرناک علامت ہے۔ ایک گھنٹہ یا اس سے زیاد جاگنا اگر بستر پر لیٹ کر ایک گھنٹہ تک نیند نہ آئے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ بے خوابی کا شکارہوچکے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسا تب بھی ہوتا ہے جب آپ ذہنی تناﺅکاشکار ہوں یا دن میں زیادہ کیفین لے رہے ہوں۔اکثرایسابھی ہوتا ہے کہ ہمارے جسم کااندرونی کلاک متاثرہوجاتا ہے اور ہم بے خوابی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ کوشش کریں کہ کیفین کی مقدار کو کم کرنے کے ساتھ ذہنی مشقت والے کاموں میں کمی لائی جائے۔ کس وقت سونا مناسب ہے ماہرین صحت نے اس سلسلے میں ایک کیلکولیٹر بنایا ہے جس میں بتایا گیاہے کہ صبح کس وقت اٹھنے کے لئے رات کو کون سے وقت سونا مناسب ہے۔ اگرآپ صبح 7بجے اٹھنا چاہتے ہیں تو رات کو 9:46یا11:16پر ہر صورت میں بستر پر لیٹ جائیں۔





کیٹاگری میں : post