باربی کیو کے شوقین افراد کیلئے اہم رپورٹ گوشت کو 2 گھنٹے سے زیادہ مصالحہ لگا کررکھنے سے کیا ہوتا ہے

109

برطانوی جریدے میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فوڈ سائنس کے ماہر ڈاکٹر اسٹیورٹ فیریمونڈ نے اپنی نئی کتاب میں گوشت کو میرینٹ کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے تجویز دی ہے کہ گوشت کو کبھی بھی دو گھنٹے سے زیادہ مصالحہ لگا کر نہ رکھیں۔ڈاکٹر اسٹیورٹ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اچھے ذائقے کیلئے گوشت کو زیادہ دیر مصالحہ لگا کر رکھنا چاہئے۔ان کے مطابق گوشت کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، جس کے باعث مصالحہمساموں کے زریعے چند ملی میٹر سے زیادہ نیچے نہیں جاپاتا۔ڈاکٹر اسٹیورٹ نے تجویز دیتے ہوئے لکھا کہ گوشت کو مسالحہ لگا کر رکھنے کیلئے صرف دو گھنٹے کافی ہیں۔ اتنے وقت میں مصالحہ جتنا نیچے جانا ہوتا ہے پہنچ جاتا ہے۔اس کے علاوہ ان کے مطابق زیادہ دیر میرینیٹ کرنے سے مصالحے میں موجود لیموں کے جوس اور سرکے جیسے ایسیڈک جزیات گوشت کے ذائقے اور شکل کو بھی خراب کردیتے ہیں۔تو اگر آپ اچھا میرینیٹڈ میٹ بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے پورا دن انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔





کیٹاگری میں : post