بادام کے ذریعے پیٹ کی چربی پگھلانے کا طریقہ

853

بادام جیسی لذیز نعمتیں دنیا میں کم ہی ہوں گی، اور مزے کی بات یہ ہے کہ صرف لذت ہی نہیں طبی فوائد میں بھی اس جیسی کوئی چیز نہیں۔ اور بھی اس کے فوائد بہت ہیں مگر حال ہی میں ایک تحقیق میں پیٹ کی چربی پگھلانے کے لئے بادام کے حیرت انگیز فوائد سامنے آ گئے ہیں۔ویب سائٹ ’سپیکنگ ٹری‘ کے مطابق دل کی بیماری کا خدشہ بڑھانے والے عوامل پر کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ باقاعدگی سے بادام کا استعمال انسانی جسم میں جمع ہونے والی فالتو چربی کا خاتمہ کر دیتا ہے۔ اگر ہم اپنی روزمرہ کی خوراک میںکاربوہائیڈریٹس والی غذاﺅں کی مقدار کم کردیں اور روزانہ تقریباً 42 گرام بادام کا استعمال شروع کر دیں تو ناصرف موٹاپے میں کمی آتی ہے بلکہ دل کی بیماری کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں عام طور پر اناج اور اس سے بننے والی اشیاءہوتی ہیں، مثلاً روٹی، نان، بریڈ، چاول اور اس قسم کی دیگر غذائیں و بیکری کی اشیائ۔فالتو چربی پگھلانے کے علاوہ میٹابولک سسٹم کی خرابیوں اور دوران خون کے نظام سے متعلقہ بیماریوں کیلئے بھی بادام کا باقاعدگی سے استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ تحقیق 12 ہفتوں تک جاری رہی اور اس کے دوران موٹاپے کے شکار 52 افراد میں موٹاپے اور دل کی بیماریوں پر بادام کے اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ ان افراد کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور انہیں روزانہ ایک ہی جیسی غذا دی جاتی تھی، فرق صرف یہ تھا کہ ایک گروپ میں شامل ہر فرد کو روزانہ 42 گرم بادام بھی کھلائے جاتے تھے۔ بارہ ہفتوں بعد جمع کیے گئے عدادوشمار سے معلوم ہوا کہ جو گروپ روزانہ بادام استعمال کر رہا تھا ان میں پیٹ پر جمع چربی میں واضح کمی آئی تھی ، اُن کا کولیسٹرول لیول متوازن ہوگیا تھا، اور خون میں موجود فالتو چکنائی میں بھی کمی آ گئی تھی۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نتائج بہت حوصلہ افزاءہیں اور بادام کی افادیت کا واضح سائنسی ثبوت بھی ہیں۔





کیٹاگری میں : post