وہ خاندان جس نے کل ملا کر 90 کلو وزن کم کرلیا، اور پھر اس وجہ سے 16 کروڑ روپے بھی کمالئے

380

وزن کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں 4افراد پر مشتمل ایک خاندان،جو سب موٹاپے کا شکار تھے، نے نہ صرف اپنے وزن میں مجموعی طور پر90کلوگرام تک کمی کر ڈالی تاکہ اس کے ذریعے 16 کروڑ روپے بھی کما لیے۔ میل آن لائن کے مطابق ٹونی سکریونر، اس کی اہلیہ ایما، بیٹی کیٹی تھامس اور داماد شوآن چاروں موٹاپے کا شکار تھے۔ کئی سال تک وہ الگ الگ اس نے نجات کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکام رہے۔ پھر انہوں نے مل کر اس سے لڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ورزش اور خوراک کا ایک پلان بنایا اور چاروں نے مل کر اس پر عمل شروع کر دیا۔چند ماہ میں ٹونی کے وزن میں 21کلوگرام، ایما کے وزن میں 31کلوگرام، کیٹی کے وزن میں 12کلوگرام اور شوآن کے وزن میں 26کلوگرام کمی واقع ہو گئی۔ سلم سمارٹ ہوجانے کے بعد انہوں نے دوسروں کو موٹاپے سے نجات حاصل کرنے میں مدد دینے کے لیے ایک کمپنی کھول لی، جس کا نام انہوں نے ’ڈراپ اَوے‘ (Drop Away)رکھا۔ ان کا یہ کاروبار اس قدر کامیاب ہوا کہ گزشتہ ایک سال میں اس نے 10لاکھ پاﺅنڈ کمائے۔ رواں سال ان کی کمپنی کو Natwest Great British Entrepreneur Awards ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے جو کامیاب ترین کمپنیوں کو دیا جاتا ہے۔انہوں نے یہ کمپنی محض 5ہزار پاﺅنڈ کے سرمائے سے کھولی جو ان کی بچت کی رقم تھی۔





کیٹاگری میں : post