صرف ایک تبدیلی کر کے آپ بھی اس خاتون کی طرح چند ماہ میں ہی 40 کلو وزن کام کرسکتے ہیں

393

کسی کے لیے بھی وزن کم کرنا آسان کام نہیں ہوتا لیکن برطانیہ میں ایک خاتون نے صرف ایک تبدیلی کے ذریعے چند ماہ میں ہی اتنا وزن کم کر ڈالا کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لندن کی رہائشی 32سالہ لورا لنڈورس کا کہنا ہے کہ ”میں بچپن ہی سے موٹاپے کا شکار تھی، مجھے فاسٹ فوڈ بہت پسند تھا اور میں موٹاپے سے لاپروا ہو کر ہمہ وقت برگر، چپس اور دیگر ہر طرح کی غیرصحت مندانہ خوراک کھاتی رہتی تھی جس سے میرا وزن انتہائی بڑھ گیا اور میرا سائز 18تک پہنچ گیا۔ کچھ عرصہ قبل میں نے بے گھرلوگوں کے لیے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم میں ملازمت کی۔ یہ وہ وقت تھا جب میرے اندر موٹاپا کم کرنے کا احساس بیدار ہوا۔شروع میں میں نے ڈائٹنگ اور ورزش کے ذریعے وزن کم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، پھر میں نے سٹیو میلر سے رابطہ کیا جو وزن کم کرنے کے ماہر ہیں۔“لورا کا کہنا تھا کہ ”سٹیو میلر نے مجھے FATnosisنامی تکنیک پر عمل کرنے کو کہا۔ اس کے کہنے پر میں نے ہر طرح کے غیرصحت مند کھانوں سے مکمل پرہیز شروع کر دیا اور صرف گھر کا بنا ہوا کھانا کھانے لگی۔ ساتھ ہی میں سبزیاں اور پھل کثرت سے کھاتی رہی اور روزانہ دو بار جاگنگ کرتی رہی۔ اس سے چند ماہ میں میرے وزن میں 42گلوگرام تک کمی ہو گئی اور میرے جسم کا سائز 18سے کم ہو کر 8پر آ گیا۔ میں شروع سے ہی چاہتی تھی کہ میں دوسروں کی طرح سلم سمارٹ اور خوبصورت نظر آﺅں۔ میری یہ خواہش اب جا کر پوری ہوئی ہے۔اب میں اپنی پرانی تصاویر کو دیکھتی ہوں تو پریشان ہو جاتی ہوں لیکن پھر میں خودکلامی کرتے ہوئے اپنے آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ ”پریشان مت ہو، اب میں تمہیں واپس اس مقام پر نہیں جانے دوں گی، میں تمہارا خیال رکھوں گی۔“





کیٹاگری میں : post