ہئیرفال ایکدم ختم، بال سسسسیدھے لمممممممبے گھھھھھھھھنے سرسوں کے تیل والا میرا سپیشل فارمولا ٹوٹکا

6,835

جس لڑکی کو دیکھو اُسی کے بال گری جارہے ہیں. یہ سارا کمال ٹینشن، ہارمونز پرابلم اور ککڑ کا ہے اور کھاؤ برگر، پیزے اور چڑھاؤ پیپسیاں??. شکر کرو میرے جیسے پاگلوں نے فیس بُک پر پکا ڈیرہ لگایا ہوا ہے ورنہ مہنگے سے مہنگا شیمپو لگا لو ہئیر فال رُک جائے تو بتانا. ہئیر سٹریٹننگ کیلئے بیوٹی پارلر والیوں کو بکسے بھر بھر کے پیسے دیتی ہو کنجوسو میرا پوسٹ بھی لائک شئیر نہیں‌کرتی قسم سے اتنی عوام میرا پوسٹ پڑھنے آتی ہے اور چپ کرکے نکل جاتی ہے. بندہ کوئی چیز کسی کو مفت نہ دے. اب میں‌نے تنگ آکے ایک ایک روپئے کا چندہ ٹیکس لگا دینا ہے اگر اس پوسٹ کو لائک شئیر نہ کیا تو??.

اچھا ایک تو پہلے میں تھوڑی سی تقریر کرلوں تاکہ میری جان کو سکون آجائے ?.
بال گرتے کیوں ہیں؟ مجھے پتا ہے کسی نے میری بات پر کان نہیں‌دھرنا لیکن عادت میری بھی گندی ہے. وجوہات تو اور بھی کئی ہیں‌لیکن سب سے بڑا مسئلہ ہارمونز والے ایشو کے بعد ہمارے گھروں میں جو پانی ٹینکیوں میں ہوتا ہے اُس کا ہے میری بات کا یقین کرو ہمارے ہر شہر کا پانی فارغ ہوچکا ہے اسی لئے لوگ فلٹروں کے آگے لائینیں‌لگا کر کھڑے ہوتے ہیں. اگر آپ کے بال بہت تیزی سے گرتے ہیں‌اور ہارمونز کا بھی ایشو نہیں ہے تو میرے ساتھ شرط لگا لو ایک مہینہ بالوں‌کو نیسلے کے پانی سے دھو کر دیکھ لو عقل ٹھکانے آجائے گی. پہلے بھی یہ بات میں‌نے ایک پوسٹ میں‌بتائی تھی عوام نے میری ٹکا کے بستی کی میں چپ کرگئی آج پھر سیاپا کھول لیا میں‌نے.

اصل میں‌دو سال پہلے میری لاھور کہ ایک بڑے ٹرائیکالوجسٹ (Trichologist) سے بات ہوئی تھی مجھے یہ انکشاف اس نے کیا تھا ٹرائکالوجسٹ‌بالوں اور سر کی ہڈی کے سپیشلسٹ کو کہتے ہیں پاکستان کے بڑے شہروں میں‌کچھ بہت اچھے ٹرائیکالوجسٹوں کو میں جانتی ہوں نام نہیں لکھوں گی ورنہ پھر آپ لوگوں نے کہنا ہے کہ دیکھا لئے ہوئے ہیں‌نہ پیسے اس نے ?. جو خواتین لاہور کراچی اور اسلام آباد میں رہتی ہیں‌وہ ان ٹرائیکالوجسٹ ڈاکٹرز کو ایک بار لازمی اپنے بال چیک کرالو خواتین کو ان کا پتا نہیں‌ہے ورنہ یہ نارمل سپیشلسٹوں کی طرح کے ڈاکٹر ہوتے ہیں‌جن کو سر کے بالوں‌کا سارا پتا ہوتا ہے. نارمل فیس ہوتی ہے گوگل پر جا کر سرچ کرلینا مجھے میسج کرکے نہ تنگ کرتی پھرنا میں‌نے ہرگز کوئی نام نہیں‌بتانا.

مجھے اسی ٹرائیکالوجسٹ‌نے ایک اور بڑی حیران کرنے والی وجہ بھی بتائی تھی کہ جن خواتین کے بال مسلسل گرتے ہیں وہ ایک تو ٹینشن لینے کی عادی ہوتی ہیں‌اور دوسرا پانی بہت کم پیتی ہیں. اگر آپ لوگ پانی 10 سے 12 گلاس ڈیلی پینا شروع کردو تو ایک مہینے میں‌ہی بہت فرق پڑجائےگا.

اچھا اب ایک ٹوٹکہ بھی بہت لاجواب میرے پاس ہے میں نے ایک ٹوٹکہ کمپیٹیشن کرایا تھا پیج پر بہت پہلے کی بات ہے میرا خیال ہے تین سال تو ہو ہی گئے ہیں اُس میں ایک لڑکی تھی مقدس فاطمہ اُس نے کیش پرائز جیتا تھا یا شائد پانچ سو کا فری بیلنس تھا یہ ٹوٹکہ شئیر کرکے اب مجھے ٹھیک سے یاد بھی نہیں. اُس دن سے میں نے بہت لوگوں‌کو یہ بتایا ہے ہر جگہ سے زبردست رزلٹ‌آیا ہے. اسے لازمی ٹرائی کرنابڑے کام کی چیزہے. اب میں نے مقدس کو بڑی مشکل سے ڈھونڈ کرمیسج تو کردیا ہے اُس نے کہا تو ہے کہ آئے گی کمنٹس میں اگر آئی تو بڑا مزا ہونے والا ہے.

ایک لیٹر سرسوں‌کا تیل لیکر کسی برتن میں‌اچھی طرح‌گرم کرلیں. جب تیل پکنے لگے تواس میں ایک بڑا کھانے کا چمچ آمہ ریٹھا اور سکاکائی پاؤڈر ڈال کر ہلا دیں‌اور ایک منٹ بعد برتن اُتار لیں. جب تیل ٹھنڈا ہوجائے تو ململ کے کپڑے سے چھان کر اس میں 50 ملی لیٹر کیسٹرآئل ڈال کر اچھی طرح‌مکس کرکے شیشے کی بوتل میں‌ بھر لیں. لوجی یہ عجوبہ تیل تیار ہوگیا. اب ایک بات یہاں‌پر غور سے سمجھ لو کہ آملہ، ریٹھا اور سکاکائی ایک ایک کھانے کا چمچ علیحدہ علیحدہ نہیں‌ڈالنا بلکہ ان تینوں اجزاء کا مکس پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ ڈالنا ہے. پنساری کے پاس جاؤ تو اُسے کہنا کہ آپ کو آملہ ریٹھا اور سکاکائی والا مکس پاؤڈر دے. ویسے اُن لوگوں نے اکثر بنا کر بھی ایسے ہی رکھا ہوتا ہے. دوسرا پوائنٹ یہ ہے کہ جب پاؤڈر ڈالوتو فٹافٹ چمچ سے اچھی طرح مکس کرو ایک منٹ‌سے زیادہ اسے آگ پر نہیں‌رکھنا.

لیزی لوگوں نےجب بال دھونے ہوں‌تو ایک گھنٹا پہلے یہ تیل لگاؤاور جن لوگوں کو بالوں‌کی کئیر کا شوق ہے وہ رات کو سونے سے پہلے لگاؤ اور صبح نہاؤ پھر اس کے کرشمے دیکھو. ایک تو یہ ہفتے کے اندر اندر ہئیر فال ہر قسم کا روک دے گا. بالوں‌کو سکھ کا سانس آجائے گا. دوسرا زبردست کام اس تیل کا یہ ہے کہ یہ بالوں‌کو سُپر سٹریٹ کرتا ہے. کسی پارلر میں‌جانے کی ضرورت نہیں. ایک مہینہ لگاؤ پھر دیکھنا بال کیسے جیٹ بلیک ہوتے ہیں. بالوں‌کے سوکھے کھردرے پن کو یہ آئل اُڑا کے رکھ دیتا یے.

ایڈٹ‌نوٹ:
چھوٹے بچوں کے بالوں‌پر اپلائی کرسکتے ہیں نو پرابلم. Umm E Emaan نے Suggestion دیا ہے اُس کی بیٹی کے بال چتکبرے ہوئی جارئے ہیں ??.

استعمال کرکے مجھے لازمی بتانا کہ مزہ آیا کہ نہیں اور جو لائک شئیر نہیں کرے گا اُس پر یہ آئل کوئی اثر نہیں‌کرے گا میں‌نے اس پوسٹ‌پر پھونک ماردی ہے. ???