گھربیٹھے بواسیر کا مکمل علاج صرف اور صرف رُوپ کارما نے شائع کیا. اس پوسٹ‌کو SAVE لازمی کرلیں. کام آئے گا.

4,699

بواسیر ایسا خبیث مرض ہے جس کو ایک بار لگ جائے روگ کی طرح چمٹ جاتا ہے اور زندگی اُجاڑ کر رکھ دیتا ہے. بواسیر کیوں ہوتی ہے کیسے ہوتی ہے اس پر لکھنا فضول ہے کیونکہ اتنا کچھ اس موضوع پر لکھا جا چُکا ہے کہ مزید لکھنا وقت برباد کرنے کے مترادف ہے. ظاہر ہے اگر آپ نے اس پوسٹ‌پر کلک کیا ہے تو آپ اس مسئلے میں‌گرفتار ہیں‌اور کچھ نہ کچھ تفصیل بھی جانتے ہی ہوں گے.قصہ مختصر ہم ڈائریکٹ علاج کی طرف آتے ہیں. آج میں‌آپ کیساتھ ایسی حیرت انگیز اور مجرب ٹپس شئیر کروں‌گا جو آزمودہ ہیں‌اور سوفیصد بواسیر کا شافی اور فوری علاج ہیں. یہ تمام ٹپس خونی بادی ہرقسم کی بواسیر کیلئے سُپر رزلٹ‌دیتی ہیں جن خواتین کو دوران حمل بواسیر ہوجاتی ہے اُن کیلئے بھی تیر بہدف علاج ہے. اصل میں‌بواسیر کے علاج کیلئے میں‌نے ایک باضابطہ کمبینینشن بنایا ہے جو ہر صورت اثر کرتا ہے. غور سے پڑھ لیجئے، عمل شروع کریں‌اور تین دن میں‌بواسیر چاہے وہ کتنے سال ہی کیوں‌نہ پرانی ہوں‌کتنی ہی خونی کیوں‌نہ ہو، کتنا ہی درد ہو چاہے ڈاکٹر لاکھ کہتے ہوں‌آپریشن ہی ہوگا. تین دنوں‌میں‌آپ کامسئلہ اللہ کے فضل سے ٹھیک ہونا شروع ہوجائے گا زندگی میں‌بہار آجائے گی. بڑے سے بڑی بواسیر بھی ایک ہفتے میں‌اس طریقے سے ٹھیک ہونے لگے گی. آزمائش شرط ہے.سب سے پہلے تو آپ Dulcolax Tablet روزانہ رات کو دو گولی لیں. یہ گولی پاخانے کو نرم کرتی ہے جس کی وجہ سے خون اور جلن کا مسئلہ بہت کم ہوجاتا ہے. اسی لئے ہمیں‌ان تین دنوں‌میں‌اس کی ضرورت ہے. یاد رکھیں‌یہ LAXATIVE نہیں‌ہے یعنی اس سے اگر آپ کو قبض‌ہے تو وہ نہیں‌ٹوٹے گی اس صورت میں‌آپ کو SIKILAX DROPS لینا ہوں گے. اگر قبض‌زیادہ ہے تو 15 قطرے ورنہ دس قطرے رات کو سوتے ہوئے نیم گرم دُودھ میں‌ڈال کر پی لیں. اس سے پاخانہ بھی نرم ہوگا اور قبض بھی ٹوٹ‌جائے گی. ڈراپس اگر لینے ہیں‌تو گولی مت لیں اور یہ بھی یاد رہے کہ یہ ڈراپس آپ ایک ہفتے سے زیادہ ہرگز نہ لیں‌ورنہ عادت بن جاتی ہے اور انتڑیاں‌کمزور ہوجاتی ہیں.اُس کے بعد یہ کام ضرور کرنا شروع کریں‌کہ صبح‌ حاجت سے فارغ‌ہوتے ہی نیم گرم پانی کے ٹب میں‌دس سے پندرہ منٹ‌بیٹھیں اسے SITZ BATH کہا جاتا ہے۔ ایک ٹب میں نیم گرم پانی لیں، پانی اتنا گرم ہونا چاہئیے کہ آپ آسانی سے برداشت کرسکیں۔ ٹب میں پانی کی مقدار اتنی ہوکہ تین سے چار انچ تک ٹب بھر جائے اب اس پانی میں ایک کھانے کا چمچ اصلی خالص ناریل کا تیل ڈالیں. یاد رہے خالص ناریل کا تیل صرف وہ ہوتا ہے جو آپ اپنے سامنے کولہو سے خود نکلوائیں باقی کسی تیل پر مجھے یقین نہیں. پنساری سے ناریل کی گری عمدہ کوالٹی کی لیکر تیل نکلوائیں تاکہ فائدہ یقینی ہوسکے.رات کو سونے سے پہلے بھی پندرہ منٹ‌یہی باتھ لیں. صبح شام پندرہ منٹ‌ SITZ BATH لینے سے بواسیر کا ہرقسم کا درد، خون، جلن اور خارش انشاء‌اللہ دنوں‌میں‌ٹھیک ہوتا ہے. اسے لازمی شروع کریں پہلے 3 سے 4 دن میں‌ہی رزلٹس آپ کو حیران کردیں‌گے.تیسرا کام یہ کرنا ہے کہ جب آپ صبح شام گرم باتھ سے فارغ‌ہوں‌تو انگلی پر ناریل کا تیل لگا کر مقعد کے اندر اچھی طرح‌لگائیں ایسا دو سے تین بار کریں‌تاکہ تیل اچھی طرح‌مقعد کی دیواروں‌پر لگ جائے. صبح‌ اور رات سونے سے پہلے یہ عمل لازمی کریں. ناریل کا تیل بواسیر کیلئے عجوبہ شفائی اثرات رکھتا ہے. دس سے پندرہ دن میں‌ہر قسم کی بواسیر کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکتا ہے. چوتھا کام جو ہمیں‌اس پروسیس میں‌کرنا ہے وہ یہ کہ ایک اچھی عمدہ کوالٹی کی خشک انجیر عصر کے وقت پونے گلاس پانی میں‌بھگوکر گلاس کو ڈھانپ کر رکھ دیں‌اور صبح فجر کے وقت پہلے انجیر اچھی طرح‌چبا کر کھائیں‌جو کہ پھول چُکی ہوگی اور پھر گلاس کا پانی جو کہ ہلکا گولڈن ہوچکا ہوگا اُسے پی لیں‌ اور ایک گھنٹے بعد ناشتہ کریں. پانچواں‌اور آخری کام یہ کہ Daflon 500 mg کی ٹیبلٹس میڈیکل سٹور سے لے لیں. 4 دن صبح‌دوپہر اور شام 2 گولیاں‌لینی ہیں‌ یعنی روزانہ 6 گولیوں‌کی خوراک اور پھر اگلے 3 دن صبح شام 2 گولیاں یعنی روزانہ کی 4 گولیوں‌کی خوراک. انتہائی لاجواب دوائی ہے. کوئی سائیڈ ایفیکٹ‌نہیں‌ہے پوری ذمہ داری سے لکھ رہا ہوں‌. ایلوپیتھی میں‌بہت کم ادویات مجھے پسند ہیں‌جن کا اثر انتہائی تیز اور سائیڈ ایفیکٹ‌بہت ہی کم ہے اُن میں یہ دوا سرفہرست ہے. یہ گولیاں‌مقعد میں‌جن شریانوں‌سے بواسیر کے دوران کٹ‌لگنے کی وجہ سے خون آرہا ہوتا ہے اُن کو ایک ہفتے میں ٹھیک کردیتی ہیں.یہ پانچ کام ہیں‌جو آپ کو پوری ذمہ داری سے کرنے ہیں‌آپ یہ ذمہ داری اُٹھائیں‌اور میں‌پوری دیانت داری سے کہتا ہوں‌کہ اس سے اچھا بواسیر کا علاج آپ کو اور کہیں‌سے نہیں‌ملنے والا. اس ایک ہفتے میں آپ کی بواسیر انشاء‌اللہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی اور مکمل شفاء اللہ کے حکم سے نصیب ہوگی. اگر کسی کو تھوڑی کسر رہ جائے تو 14 دن یہ عمل جاری رکھیں. یہ بواسیر کی ٹیوبیں‌کریمیں‌اور ٹیکے چھوڑ دیں خود کو ڈاکٹروں‌کے آگے خوار نہ کرتے پھریں. ان ٹپس پر مکمل عمل کریں ہر قسم کے موہکے اور خارش، درد جلن اور خون آنا ہمیشہ کیلئے ٹھیک ہوجائے گا اور اگر پاخانے کے وقت مقعد کا کچھ حصہ باہر آتا ہے تو وہ بھی ٹھیک ہوجائے گا. پندرہ دن بعد آپ کو خود شک ہونے لگے گا کہ کبھی مجھے بواسیر تھی بھی یا نہیں.ایک بات اور کہ جب بواسیر سے جان چھوٹ‌جائے تو اس بات کا تجزیہ لازمی کریں‌کہ یہ آپ کو ہوئی کیوں‌ہے؟ اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنا بہت ہی ضروری ہے ورنہ جیسا بھی مکمل علاج ہو بیماری کبھی نہ کبھی جلد یا بدیر لوٹ ہی آتی ہے. کموڈ سسٹم سے دور رہیں مجبوری کی بات الگ ورنہ انڈین ٹوائلٹ استعمال کریں یہ بھی بواسیر ہونے کی بہت بڑی وجہ ہے. خوراک اچھی رکھیں. بدپرہیزی سے بچیں، صبح جلدی اُٹھ کر واک کریں، پریشانی ٹینشن اور ڈپریشن سے دور رہیں اور نماز کی پابندی رکھیں تو کیسے ممکن ہے کوئی بھی بیماری سالوں‌آپ سے چمٹی رہے؟ میری بات پر غور کیجئے گا.خوارک میں‌ظاہر ہے بادی اشیاء سے پرہیز رکھیں. شفاء‌ہوجائے تو بندہ ناچیز کی آخرت میں‌کامیابی کیلئے دُعا کرنا آپ کے ذمہ قرض‌ہے اسے ادا کرنا آپ پر فرض ہے. پوسٹ شئیر کردیں بلامبالغہ لاکھوں‌لوگوں‌کی زندگیاں‌اس مرض کی وجہ سے ویران ہیں کسی کے کام آجائے تو لکھنے کا مقصد پُورا ہوجاتا ہے. اللہ توفیق عطا فرمائے. آمین.دعاؤں‌کا طالب، ناصر افتخار

کیٹاگری میں : صحت