4 شادیوں کے بعد اداکارہ و فلم ساز نور بخاری کا اسلام کے مطابق زندگی گزانے کا فیصلہ

1,582

فلمسٹار نور بخاری نے بھی شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر باپردہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اداکارہ نور بخاری جنہوں نے حال ہی میں اپنے چوتھے شوہر گلوکار ولی حامد سے خلع حاصل کی ہے ان دنوں اپنا زیادہ تر وقت گھر پر ہی گزار رہی ہیں۔ ایک ڈرامہ پروڈیوسر نے گزشتہ دنوں ان سے اپنے ایک ڈرامہ کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے ڈرامہ میںکام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا اور باقی کی زندگی اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ ان سے قبل اداکارہ سارہ چوہدری اور عروج ناصر بھی اپنے عروج کے دور میں شوبز کو خیر باد کہہ کر اسلامی طرز زندگی گزار رہی ہیں جبکہ اداکارہ نرگس نے بھی ایسا ہی اعلان کیا تھا مگر وہ کچھ عرصہ بعد ہی شوبز کی دنیا میں واپس لوٹ آئی تھیں۔

کیٹاگری میں : شوبز