معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے ریحام خان کی آفر قبول کر لی

1,049

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی نئی فلم کیلئے پاکستانی اداکار عمران عباس کو بطور ہیروکاسٹ کر لیاہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ریحام خان نے اداکار عمران عباس سے لاہورمیں ملاقات کی جہاں انہوں نے اداکار کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی جواداکارنے قبول کرلی۔
عمران عباس گوالمنڈی کے ایک گھرمیں ڈرامہ سیریل نورالعین کی ریکارڈنگ کررہے تھے جہاں ریحام خان ان سے ملنے کیلئے گئیں۔ بتایاگیاکہ ریحام خان اپنی فلم کی کاسٹ فائنل کرکے جلد از جلد شوٹنگ شروع کرنا چاہتی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ریحام خان اپنی فلم میں جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اسے بین الاقوامی معیار کی فلم بنانا چاہتی ہیں ۔

کیٹاگری میں : شوبز