بھارت کی مہنگی ترین فلموں کا انتہائی معروف اداکار ایک آنکھ سے نابینا ہے. جان کر حیران رہ جائیں گے

207

بھارت کی مہنگی ترین فلم باہو بلی ٹو دی کنکلوژن گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی اور اس نے متعدد باکس آفس ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ تاہم اگر پربہاس اس فلم کے ہیرو ہیں تو رانا دگوبتی اس کے ولن ہیں اور ان دونوں کی اداکاری کو دیکھنے والوں نے سراہا ہے۔ مگر رانا دگوبتی کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے جو کہ ہیرو باہو بلی کے مقابلے میں مثالی ولن بھلالادیوا کے روپ میں نظر آئے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ اداکار ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہیں؟
جی ہاں اس تیلگو اداکار کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا اور پرستار دنگ رہ گئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رانا دگوبتی صرف بائیں آنکھ سے ہی دیکھ سکتے ہیں۔ ایک تیلگو پروگرام کے دوران جہاں معروف شخصیات کو مدعو کرکے مختلف امراض کے شکار افراد کی مدد کی جاتی ہے، وہاں رانا دگوبتی نے اپنی معذوری کے بارے میں بات کی۔ وہاں لوگ یہ جان کر دنگ رہ گئے جب انہوں نے کہا کہ کیا میں آپ کو ایک بات بتائوں میں دائیں آنکھ سے نابینا ہوں اور صرف بائیں آنکھ سے ہی دیکھ سکتا ہوں۔
اور یہ آنکھ بھی کسی اور کی ہے جو اس نے اپنی موت کے بعد مجھے عطیہ کی۔ پروگرام کے دوران اپنی بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میں اپنی یہ آنکھ بند کروں میں کسی کو نہیں دیکھ سکتا۔ پروگرام کے دوران ایک آنکھ سے محروم خاتون سے بات کرتے ہوئے رانا دگوبتی نے کہا کہ بینائی سے محرومی آپ کو یا آپ کے بچے کو جینے سے نہیں روکتی یا کسی دبائو یا ڈر کا شکار نہیں بناتی۔
آٹھ سال سے اداکاری کے شعبے میں سرگرم رانا دگوبتی کو باہو بلی فرنچائز کی بدولت دنیا بھر میں شہرت ملی ہے۔ واضح رہے کہ باہو بلی 2 نے تین دن میں دنیا بھر سے 500 کروڑ انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جبکہ اس کے پہلے حصے نے دنیا بھر میں 650 کروڑ روپے کمائے تھے۔