موبائل کے سگنلز کو ٹھیک کرنے کے لئے زبردست ٹپس۔۔۔

1,117

موبائل فون جدید زندگی کی لازمی ترین ضروریات میں شامل ہوچکا ہے اور ہمیں ہر وقت طاقتور سگنلز کی ضرورت رہتی ہے تاکہ ہم دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں۔ دوران کال سگنلز کا غائب ہوجانا یا میسج نہ جانا خاصا تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے اور بظاہر اس مسئلے کا کوئی حل نظر نہیں آتا، لیکن گھبرائیں نہیں آپ کی اس مشکل کا آسان حل بھی موجود ہے ۔ دراصل آپ کچھ آسان سے گُر استعمال کرکے موبائل کے سگنلز کو بہت بہتر بناسکتے ہیں۔وہ طریقہ کار کیا ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔
1۔ پہلے تو آپ یہ معلوم کریں کہ آپ کے فون پر موصول ہونے والے سگنلز کی اصل طاقت کیا ہے۔اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو *3001#12345#*ملائیں۔ آپ کے فون کے اوپری بائیں کونے میں سگنلز کی اصل طاقت dBMیونٹ میں ظاہر ہوجائے گی۔ اگر آپ اینڈرائڈ فون استعمال کرتے ہیں تو موبائل کی ترتیبات میں Signal Strength Indicatorکی آپشن استعمال کریں۔ اگر سگنلز کی طاقت تقریباً 100 dBM ہے تو اسے اچھا سمجھا جائے۔
2۔ مندرجہ بالا طریقے سے جب سگنل کی طاقت ظاہر ہونے لگے تو اپنے فون کو لے کر گھر کے مختلف حصوں میں جائیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ کس جگہ ان کی طاقت سب سے زیادہ ہے۔
3۔ اگر گھر کے مختلف حصوں میں جانے سے بھی سگنلز میں بہتری نہ آئے تواپنے کمرے کی کھڑکیاں یا دروازہ کھول دیں اس سے بھی سگنلز کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔
4۔ اگر پھر بھی سنگنلز میں کمی کا سامنا ہے تو آپ گھر کی چھت پر یا کسی ایسی جگہ پر چلے جائیں جو بلندی پر موجود ہو،اس سے بھی موبائل کے سگنلز بہتر موصول ہوجائیں گے۔
5۔ اگر آپ اپنے فون کو قریب ترین نیک ورک ٹاور سے کونیکٹ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے موبائل کوایک دو منٹ کیلئے (ایرو پلین موڈ ) پر رکھیں اور پھر اسے ری سٹارٹ کریں اس سے بھی سگنلز بہتر ہو جائیں گے۔
6۔ اگر آپ کو انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہے تو وائی فائی کے ساتھ کونیکٹ کرنے کے بعد کوشش کریں کہ اس نیٹ ورک کو میسج اور کال کیلئے بھی استعمال کریں۔ اس کے لئے آپ کو موبائل میں مطلوبہ ایپس ا نسٹال کرنا ہو گا۔
7۔ اپنے موبائل کے یوزر مینوئل کو تفصیلاً چیک کریں اور معلوم کریں کہ آپ کے موبائل کا انٹینا کس جگہ پر ہے اور کوشش کریں کہ جب بھی کال آئے تو ہاتھ کو انٹینا والی جگہ پر نہ رکھیں یا موبائل کو اسطرح پکڑیں کہ انٹینا کے اوپر انگلیاں یا ہتھیلی نہ آئے۔اس سے بھی سگنلز میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔
8۔ سگنلز کو بہتر بنانے کیلئے سگنل بوسٹر نامی آلہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسے گھر میں مناسب جگہ یا چھت پر رکھنے سے بھی سگنل طاقتور ہوجاتے ہیں۔ یہ خصوصاً دور دراز علاقوں میں بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
اگر مندرجہ بالا تمام طریقوں سے بھی آپ کے موبائل کے سگنلز بہتر نہیں ہورہے تو غالباً یہ آپ کے نیٹ ورک کا مستقل مسئلہ ہے اور اسے نیٹ ورک تبدیل کرکے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔