جب بھی آپ موبائل خریدیں تو ان چیزوں کو لازمی چیک کریں تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے

960

 موبائل فون اس کی اسیسریز چارجر وغیر ہ اصلی ہیں یا نقلی جاننا بہت مشکل کام ہے ۔ پاکستان جیسے ملک میں کنزیومر رائٹس کے حوالے سے بھی آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ مارکیٹ میں جعل ساز بڑی خوشنما دکانیں سجائے بیٹھے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین دھوکہ کھا جاتے ہیں اور جعل سازوں کے ہاتھوں لٹ جاتے ہیں۔اس حوالے سے صارفین کو جعل سازی سے بچانےکیلئےماہرین نے چند انتباہ جاری کئے ہیں اور تجاویز دی ہیں جس کی بدولت صارفین با آسانی اصل اور نقل موبائل اور چارجر کی پہچان کر سکیں گے
اور جعل سازوں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ’’کمپنی کا مونوگرام اور پیکنگ چیک کریں‘‘جعلی کمپنیاںپیکنگ پر اتنی زیادہ توجہ نہیں دیتی جس پر ناقص پرنٹنگ کی وجہ سے خامیاں رہ جاتی ہیں اورمونو گرام اور دیگر تحریر میں اصل کے مقابلے میں فرق نمایاں ہوگا۔’’یوزر مینول پر توجہ دیں‘‘ یہ ضرور دیکھیں کہ یوزر مینول کس زبان میں ہے اگر تو اس پر وہی زبان درج ہے جس ملک سے خریدا ہے تو اصل ہو گا۔ مگر کسی دوسرے ملک کی زبان کا مطلب ہے کہ یا تو جعلی ہے یا سمگل شدہ ۔’’میٹریل کوالٹی ‘‘متعلقہ میٹریل ہائی کوالٹی کا ہے یا گھٹیا کوالٹی کا ہے ۔ جعلی اشیاءمیں اس چیز کا خیال بالکل نہیں رکھا جاتاہے ۔کیونکہ معیاری میٹریل سے بنے چارجر کی قیمت زیادہ ہوتی ہےجو کہ جعلی اشیاءبنانے والوںکیلئے فائدہ کے بجائے نقصان دہ ہوتی ہے ۔’’چارجر کی ٹانگیں ‘‘واضح رہے کہ اصل چارجر کی ساکٹ پن نقل سے مختلف ہوتی ہے ۔’’چارجنگ پن‘‘اصل اور نقل چارجنگ بن میں بھی فرق ہوتاہے جو بڑی ہو گی وہ نقلی ہو گی جکہ چھوٹی پن ہی اصلی مانی جاتی ہے۔