اپنی شا دی شدہ زندگی کو خو شگوار بنا نے کا طریقہ

1,484

اگر آپ اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانا چاہتے ہیں تو شریک حیات کیلئے آسمان سے تارے توڑ کر لانے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ روز مرہ زندگی میں چھوٹی چھوٹی باتوں سے اپنی محبت کا عملی اظہار کیجئے، کہ یہ محبت کے بڑے بڑے دعوﺅں سے کہیں زیادہ کارگر ہے۔
میل آن لائن کے مطابق ماہرین نفسیات کی ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو افراد شریک حیات کا خیال رکھتے ہیں، اس کی معمولی ضروریات کو فوری پورا کرنے پر توجہ دیتے ہیں، اس کی بات کو توجہ سے سنتے ہیں، اور سب سے اہم یہ کہ مسکراہٹ اور جسمانی لمس سے اپنی محبت اظہار کرتے ہیں، ان کی ازدواجی زندگی بے حد خوشگوار رہتی ہے۔

’اگر میاں بیوی کی پیدائش ان مہینوں میں ہوئی ہو تو طلاق کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ۔۔۔‘ ماہر نجوم نے نوجوانوں کو خبردار کردیا
کہ محبت کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے جب عملی زندگی کی چھوٹی چھوٹی باتوں میں اپنے عمل سے محبت کا اظہار نہیں کرپاتے تو ان کے دعوﺅں کا الٹا اثر ہوتا ہے۔ ایسے لوگ شریک حیات کو مایوس اور بیزار کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
شریک حیات سے پیار کے اظہار کے لئے جن طریقوں کو بہترین قرار دیا گیا ہے ان میں مشکل کے وقت شریک حیات کا ساتھ دینا، پیار سے چھونا اور رومانوی باتیں کرنا شامل ہیں۔ اسی طرح رحمدلی، شفقت کا اظہار کرنا اور بچوں سے پیار کرنا انتہائی شفیق شخصیت کی آئینہ دار خوبیاں ہیں اور ازدواجی زندگی کو خوشگوار بناتی ہیں ۔