کمزور اور رکھے بالوں سے نجات پانے کاآسان حل

551

بالوں کا خوبصورت ہونا خواتین کے حسن میں بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ بال لمبے ہوں یا چھوٹے ، گھنگریالے یا سیدھےاگر یہ نرم وملائم اور چمکدار نہیں ہوں گے تو اس سے ساری خوبصورتی ماند پٹ جاتی ہے ۔ آج کل گردوغبار اور موسمی شدت کے باعث بہت سی خوتین کو بالوں کے بے جان ہونے کی شکایت رہتی ہے ۔ بال کھردرے اور ان کی چمک ختم ہوجاتی ہے۔ شیمپو کے بے جا استعمال بھی بالوں کی جڑوں کو کمزور کرنے کاسبب بنتاہے ۔ مارکیٹ میں بہت سے شیمپو ، کنڈیشنر ، سیریم وغیرہ دستیاب ہیں جوکہ وقتی چمک دمک تولے آتے ہیں مگر بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچتاہے اور بال کمزور ہوکر جھڑنے لگ جاتے ہیں ۔ بالوں کو نرم و ملائم بنانے ک لیے ایک گھریلو ٹوٹکایہ ہے

اس کیلئے ہمیں چاہیے
انڈا : ایک عدد
زیتون کاتیل : تین کھانے کےچمچ
لیموں کارس : ایک چائے کاچمچ
مایونیز : تین کھانے کےچمچ

ترکیب وطریقہ استعمال
پیالی میں انڈہ ڈال کر پھینٹ لیں اور مایونیز زیتون کا تیل اور لیموں کارس ڈال کراچھی طرح مکس کرکے پیسٹ بنالیں ۔ اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں سے سروں تک ہاتھوں کی مدد سے لگالیں اور بیس منت کے بعد تازہ پانی سے بالوں کو دھولیں ۔ ہفتے میںدو بار اس کا استعمال کریں ۔ بال نرم وملائم ہونے کے ساتھ چمکدار اور خوبصورت ہو جائیں گے ۔
متوازن غذا کااستعمال کریں ۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھادیں کیونکہ ان میں موجود منرلز اور وٹامن کا ہمارے جسم اور بالوں کے لیے بھی بہت ضروری ہیں ۔ کھانے میں دودھ ، دہی اور نڈے کو لازمی شامل کریں ۔ نہانے سے ایک گھنٹہ پہلے تیل لازمی لگائیں۔اپنے شیمپو کا انتخاب بالوں کی ساخت کے مطابق ہی کرنا چاہیے ۔ بہت سی خواتین ہیئر ڈائیر کا استعمال کرتی ہیں ۔ اور اس کےبعد بال روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں دھوپ کی شعاعیں بھی بالوں کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔ دن آٹھ سے دس گلاس پانی لازمی پئیں ۔
آج کل لڑکیاں فیشن کے مطابق ہیئر سٹائل بنانے کے لیے مشینوں کااستعمال کرتی ہیں ۔ جیسے بالوں کو سٹریٹ کرنا ، بالوں کوکرل کرنا وغیرہ ۔ الیکٹرونک چیزوں کے استعمال کی وجہ سے بال جل جاتے ہیں اور سر ے دومونہے ہوجاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ گیلے بالوں کو خشک کرنے کے لیے ہیئر ڈائیر کا ستعمال بھی کرتی ہیں جس سے بالوں کی جڑیں بہت جلد کمزور ہوجاتی ہیں ۔ بالوں کو قدرتی طریقے سے خشک ہونے دیں ۔ الیکٹرونک چیزوں کا کم سے کم استعمال کریں ۔