چہرے کی جھریوں سے چھٹکارے کے لئے گھر پر تیار کردہ زبردست ماسک۔۔۔

7

وقت سے پہلے چہرے کی جلد پر پڑنے والی جھریاںآپ کی جلد پر ایسے ہی ہیں جیسے بن بلائے مہمان ، اس کے ساتھ ساتھ سورج کی تمازت،ماحول میں موجود گرودوغبار، ذہنی دباؤ اورپریشانیاں وغیرہ جھریوں کے بننے کا ایک اضافی عمل ہوتا ہے، لیکن گھبرائیں نہیں ان سب عوامل کے ہوتے ہوئے بھی آپ اپنی جلد کی اس ٹوٹ پھوٹ پر قابو پا سکتے ہیں ۔ آپ کی جلد کا سب سے اہم جز کولاجن ہے جو جلد کی رنگت اور تازگی کا ذمہ دار ہوتا ہے یہ خاص قسم کی ریشے دار پروٹین آپ کی جلد کو ایک خاص حد تک لچک مہیا کرتی ہے۔
عمر ڈھلنے کے ساتھ ساتھ کولاجن ٹوٹنے لگتا ہے اور جلد اپنی ساخت کھو دیتی ہے اور لٹک کر جھریوں کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ ویسے تو جھریوں کو ڈھلتی ہوئی عمر کی علامت خیال کیا جاتا ہے لیکن اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ نوجوان لڑکیوں کے چہروں پر بھی جھریاں موجود ہوتی ہیں لیکن اس کا حل بھی موجود ہے، آپ کی عمر چاہے جو بھی جھریوں سے پاک جلد حاصل کرنے کے لئے ایک زبردست قدرتی نسخہ درج ذیل ہے۔جس کے استعمال سے آپ ایک ہفتے میں ہی جھریوں سے پاک چہرہ حاصل کر سکتے ہیں۔
لیموں کا رس : آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی : دوکھانے کے چمچ
عرق گلاب : آدھا کھانے کا چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال
جھائیوں اور چہرے پر دانوں کی وجہ سے پڑنے والے داغ دھبوں کو دور کر نے کے لئے ہلدی نہایت مفید اورُ پر اثر ثابت ہو تی ہے، ہلدی، لیموں اور عرق گلاب کو کسی برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اب اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں خاص کر ان حصوں پر جہاں جھریاں نمودار ہو رہی ہیں اور بیس منٹ کے بعدچہرہ دھولیں ،بہترین نتائج کے لئے اس نسخے کو دن میں کم از کم ایک مر تبہ ضرور استعمال اس سے چہرے کی جلد کے مسام نارمل ہو جائیں گے اور جھریاں غائب ہوجائیں گی اور جلد نرم وملائم بے داغ اور چمکدار ہو جائے گی۔
صحت مند غذا آپ کی جلد کے لئے اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ باقی جسم کی توانائی کے لئے بہت سی غذا جیسے پھلوں میں سیب، آلوبخارا، سبزیاں ، گری دار میوے ، زیتون کا تیل، چائے ، مچھلی وغیرہ جھریوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال اور ورزش کا معمول بنائیں۔کم ازکم چھ سے آٹھ گھنٹوں کی پرسکون نیند حاصل کریں۔