چکنی جلد کیا ہے ، اس کے مسائل اور ان مسائل کے حل کے لئے زبردست قدرتی ماسک۔۔۔

4

چکنی جلدسب سے زیادہ پریشان کرنے والی جلد کی دوسری قسم ہے۔ گرمیوں میں خاص طور پر اس جلد کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔آئلی جلد کی پہچان یہ ہے کہ اکثر اس جلد پر دانے ہوتے ہیں ۔ اگر دانے نہ بھی ہوں تو بلیک ہیڈز یا ہلکے ہلکے سوراخ سے جلد کے اندر ضرور نظر آئیں گے ۔ آپ کسی ٹشو کومنہ پر رکھ کر دبائیں ، ٹشو کے ساتھ آئل سا لگ جائے گا اس کا مطلب ہے کہ یہ آئلی سکن ہے ۔ گرمیوں میں یہ جلد خاص طور پر زیادہ آئلی رہتی ہے جسے دیکھنے سے ہی منہ پر آئل نظر آتا ہے۔
کچھ لوگوں کی جلد پیدائشی ہی آئلی ہوتی ہے ، مگر زیادہ تر لڑکیوں میں تیرہ اور چودہ سال کی عمر میں ہی اس طرح کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ ہارمونز کی تبدیلی سے بھی جلد چکنی ہوجاتی ہے، پھرجب احتیاط نہیں کی جاتی تو اس جلد کے مسائل بڑھ کے Pimples کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔سب سے پہلے چود ہ سال کی عمر میں ہارمونز Active ہو کر اس جلد کو متاثر کرتے ہیں، اس پر دانے نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ کھلے مسام بھی اس جلد کے مسائل میں سے ایک ہے۔ ان کھلے مساموں کے اند ر جب دن بھر کی دھول مٹی یا پسینہ جاتا ہے تو infaction ہونے کا سبب بنتا ہے۔
سب سے زیادہ مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب یہ انفیکشن بڑھ کر سارے چہرے پر آجاتا ہے اور اپنے نشان چھوڑ جاتا ہے۔ چکنی جلد اور کھٹی چیزیں کھانے سے اور چکنائی کھانے سے بھی چہرے پر چکناہٹ زیادہ ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ دھوپ اور گرمی جلد کو بہت خراب کر تی ہے۔چکنی جلد کے ان تمام مسائل کا حل صرف ایک ماسک میں ہے،جسے آپ گھر پر بڑی آسانی سے ساتھ گھریلو قدرتی اجزاء سے تیا ر کر سکتے ہیں ۔ اس ماسک کے تیار کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
چکنی جلد کے لئے نیچرل ماسک
کھیرا : 1 عدد
لیموں کا رس : 1 کھانے کا چمچ
انڈے کی سفیدی : 1 عدد
پودینے کے پتے : 1/2 کھانے کا چمچ
شہد (خالص) : 1 کھانے کا چمچ
عرق گلاب : 1 کھانے کا چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال
کھیرا چھیل کر اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور گرائنڈر کی مدد سے اس کا پیسٹ بنا لیں۔اب اس پیسٹ میں عرق گلاب، لیموں کا رس اور شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ، پھر پودینے کے پتوں کو پیس لیں اور اس میں شامل کر دیں ۔ اب انڈے کی سفیدی کو علیحدہ سے اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں ڈال کر مکس کرلیں۔جب تمام اشیاء اچھے طریقے سے یکجان ہو جائیں تو اسے ہاتھو ں کی مدد سے چہرے اور گردن پر لگا لیں۔ اس کا استعمال آنکھوں کو بچاتے ہوئے کرنا ہے۔اسے 25 منٹ تک لگا رہنے دیں ، پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس کا استعمال ہفتے میں2 دفعہ کریں ، اس کے استعما ل سے آپ کی سکن آئل فری ہو جائے گی اور جلد پر تازگی اور چمک آجائے گی۔
چکنی جلد پر اگر Acne شروع ہو جائے تو سب سے اہم احتیاط ہے کہ جلد کو Acne سے پاک کرنا اور اس کے لئے ضروری ہے روزانہ دو دفعہ کسی بھی اچھے ٹونر سے چہرے کو صاف کریں ۔دھوپ سے بچنے کے لیے سن بلاک کااستعمال کریں ۔ دن میں کم ازکم آٹھ سے دس گلاس پانی پئیں ۔ اگر پانی میں لیموں نچوڑ کر پئیں تو بہت فائدہ ہو گا۔ کم ازکم چار سے پانچ مرتبہ منہ دھوئیں خاص طور پر صبح اٹھنے پر اور رات کو سونے کے پہلے تو لازمی چہرہ دھوئیں۔