مینی کیور اور پیڈی کیور کی اس ریمیڈی سے ہاتھوں پاؤں کی خوبصورتی بچپن جیسی اب صرف چند منٹوں میں 🤝👈🙌👣

1,425

ہیلو فرینڈز! 🤝
ہاتھوں کی اوپری جلد کا خراب ہونا اس بات کی نشاندہی ہے کہ آپ متوازن غذا کا استعمال نہیں کر رہے۔غذا کا صحیح استعمال ہماری سکن کو چمکدار بناتا ہے۔ کوشش کریں کہ مختلف رنگوں کی سبزیاں استعمال کریں۔ پانی کی کمی بھی جلد کو بے رونق کردیتی ہے۔ اس لیے پانی کا استعمال صحیح طریقے سے کریں۔ ہاتھوں کو دھونے کے بعد انہیں تولیے سے خشک کرنے کی بجائے قدرتی ہوا میں خشک ہونے دیں۔ ہاتھوں کی حفاظت کے لئے اس ٹپ کو اپنا روزمرہ کا معمول بنا لیں۔

یہ ریمیڈی آپ کے ہاتھوں کی جلد کو ٹائٹ کرنے کے ساتھ ساتھ نرم وملائم بھی کرے گی۔آپ کے ہاتھ اور پاؤں چھائیوں سے پاک اور خوبصورت نظر آئیں گے۔
👈 سب سے پہلے ہمیں ایک بڑا آلو چاہئے ۔اس کا وزن تقریباً ایک پاؤ ہوگا۔ اس کے چھلکے اتار لیں اور اس کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں جو گرائینڈر میں آسانی سے آجائیں۔اب اس کو تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں جب تک کہ اس کے کونے براؤن نہ ہوجائیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ آلو رنگ تبدیل کرتا ہے ۔ ہمیں اسی طرح آلو چاہیے کہ جب یہ ہلکا سا رنگ تبدیل کر لے ۔لہذا آلو کو کاٹنے کے بعد اس کو تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں۔اب ہمیں ایک نارمل سائز ٹماٹر چاہیے۔ٹماٹر سکن لائٹننگ کے لئے بہت ہی اچھی خصوصیات رکھتا ہے۔ٹماٹر کے اندر بہت سے وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو ہماری جلد میں نئی جان پیدا کردیتے ہیں.

دودھ لیں جو کہ اُبلا ہوا نہ ہو۔اگر اُبالا ہو ا دودھ استعمال کریں گے تو یہ ریمیڈی کام نہیں کرے گی۔اس میں سوجی استعمال کریں گے جو کسی بھی ڈیپارٹمنٹل سٹور سے با آسانی مل جائے گی۔آلو اور ٹماٹر کو گرینڈر کے استعمال سے پیس لیں۔ ان دونوں کو ایک ساتھ گرینڈ کر کے پیسٹ حاصل کر لیں۔ اس پیسٹ میں سوجی اور دودھ کو ڈال کر مکس کر لیں۔ یہ یقین کر لیں کہ دودھ ہرگز اُبالا ہوا نہ ہو۔ دودھ اور سوجی کی مقدار ایک سی رکھیں۔ ان دونوں چیزوں کو حسب ضرورت استعمال کریں کہ ان تمام چیزوں کو ملا کر جو پیسٹ تیار ہوگا وہ زیادہ گاڑھا یا پتلا نہیں ہونا چاہئیے تاکہ ہم اپنی سکن پر آسانی سے اپلائی کر سکیں.

اب اس پیسٹ کو آپ اپنے ہاتھوں اور پاؤں پر اپلائی کر لیں۔ لگانے کے بعد اسی پیسٹ سے سکرب کریں ۔ سکرب کرنے کے بعد اس کو 15منٹ تک چھوڑ دیں۔ اس مکسچر کو آپ اپنی ٹانگوں اور بازو پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ 15منٹ لگا نے کے بعد آپ اس کو ٹشو کے ساتھ ساف کرکے دھو لیں۔ یاد رہے کہ اس کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھو ئیں۔

اس کو ایک دن چھوڑ کر استعمال کریں۔ اس ریمیڈی کو 20دن استعمال کریں یعنی 20دن میں آپ 10مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں۔ 20دن میں آپ کی سکن بالکل نکھری اور داغ دھبوں سے پاک ہو جائے گی۔