خوبصورت جلد کیلئے نسخہ

543

خواتین چاہے ملازم پیشہ ہوں یا ہاؤس وائف ، اپنے مصروف اوقات کار کی وجہ چہرے اور جلد کی حفاظت اور اپنے رنگ روپ کو نکھار نانہایت مشکل مرحلہ ہوتاہے ۔ اس کے علاوہ بعض گھرانوں کا طرز رہائش کچھ اس طرح کاہوتاہے کہ وہاں خواتین کابیشتر وقت دھوپ میں گزرتاہے ۔ ایسی صورتحال میں جلد کی قدرتی تازگی کا خاتمہ اور رنگ کا جل لازمی امر ہے۔ اس کے علاوہ تین سے چا کریموں کے مکسچر کااستعمال بھی عام دیکھنے میں آتاہے ۔ بلیچ کریموں کاستعمال جلد کو وقتی طور پر صاف ستھرا کردیتاہے تاہم یہ مستقل طریقہ علاج نہیں ۔ اس کے علاوہ اس طرح جلد کی قدرتی رنگت کی واپسی بھی ممکن نہیں تاہم ان کریموں کااستعمال جلد کے دیگر مسائل میں اضافے کا باعث ہوتاہے ۔ ان مسائل کے خاتمے اور جلد کی رنگت نکھارنے کیلئے ایک زبردست اور آسان گھریلو ٹوٹکا لے آئی ہوں جس کے استعمال سے آپ کے چہرے کی خوبصورتی میں حیران کن اضافہ ہوگا اور اس کا کسی بھی قسم کاسائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہوگا ۔
اس ٹوٹکے کو بنانے کیلئے ہمیں چاہیے
انڈے کے چلکے : دو عدد
انڈے کی سفیدی : ایک عدد
تر کیب وطریقہ استعمال
انڈوں کے چھلکوں کوہاون دستہ کی مدد سے اچھی طرح سے پیس لیں کہ باریک پاؤڈر کی شکل اختیار کرلیں جب پاؤڈر کی شکل میںآجائیں تو پھر اس میںانڈے کی ایک سفیدی شامل کرکے بطور ماسک استعمال کریں ۔ اس ماسک کو چہرے پر لگا کر آدھے گھنٹے کیلئے لگا رہنے دیں اور اس کے بعد تازہ پانی سے چہرہ دھولیں ۔ اس ماسک کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں ۔ اس فیس ماسک سے چہرے کی جلد نہ صرف صحت مند اور چمکدار ہوگی بلکہ جھریوں کا بھی خاتمہ ہوگا ۔
ایک بات واضح رہے کہ چہرے کی جلد ہمارے جسم کا انتہائی نازک مگر اہم حصہ ہیں جبکہ چہرے کی جلد انسانی جسم کے سب سے نمایاں ترین حصوں میں شامل ہے جو ہر وقت دھول مٹی اور موسمی اثرات کا شکار ہوتی ہے ۔اس لیے چہرہ بالخصوس توجہ کامتقاضی ہوتاہے ۔اس مقصد کیلئے بار بار بیوٹی پارلر جا کر گھنٹوں وقت اور ہزاروںروپے صرف کرنے سے بہتر ہے کہ باقاعدہ بنیادوں پر اس کی صفائی اور حفاظت پر کچھ وقت صرف کیا جائے ۔