خوبصورت اور گلابی ہونٹ زبردست گھریلو ٹو ٹکا

845

خو بصورت اور دلکش ہو نٹ آپ کی خو بصورتی کو چا رچاند لگا دیتے ہیں ۔ ہو نٹ چہرےکے حسن کو دو با لا کرتے ہیں ، لیکن یہی ہو نٹ اگر سیاہ پڑجا ئیں تو چہرے کا سارا حسن ماند پڑجا تا ہے ۔ یہ درست ہے کہ خواتین کو اپنی خو بصورتی کی زیا دہ فکر ہو تی ہے اور ہو نی بھی چاہئے کیو نکہ اللہ تعالی نے اسے پیدا ہی خو بصورت کیاہے اور اللہ تعالی کی اس نعمت کا شکرا نہ یہی ہے کہ اس کی قدرکی جا ئے اور اس کی حفاظت کی جا ئے ۔ چہرے کی جلد کی حفا ظت کے سا تھ ساتھ خواتین کی یہ بھی خوا ہش ہو تی ہے کہ ان کے ہونٹ سرخ ہوں ، پلکیں لمبی اور گھنی ہوں ، بال لمبے ہوں ، یہ سب چیزیں چہرے کے حسن میں اضافہ کرتی ہیں ۔ صاف شفاف جلد پر لمبی پلکیں اور گلابی ہو نٹ حسن کو دوبالا کرتےہیں ۔ آئیے آپ کو بتا تی ہوں کہ آپ اپنے ہو نٹوں کوکس طرح گلابی اور خو بصورت کرسکتی ہیں ۔

اجزاء:
شہد : آدھا چا ئے کا چمچ
زیتون کا تیل : آدھا چائے کا چمچ
چینی : ایک چو تھا ئی چا ئے کا چمچ

تر کیب اور طریقہ استعمال:
چینی ، شہد اور زیتون کے تیل کو کسی پیالی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر اس آمیزے کو رات کو سونے سے پہلے ہو نٹوں پر لگا ئیں اور 10سے 15 منٹ لگا رہنے دیں ۔ اس کے بعد ہو نٹوں کو اچھی طرح دھولیں ۔ اس کے ایک ہفتے کے لگا تار استعمال سے ہی ہو نٹوں کی سیاہ رنگت ختم ہو جا ئے گی اور ہو نٹ نرم وملا ئم اور گلابی ہو جا ئیں گے ۔ ہو نٹوں سے گہری سیاہ رنگت کی تہہ کو ہٹا نے کے لئے روزانہ صبح ٹو تھ برش کوہو نٹوں پر نرمی سے رگڑیں ۔
جب بھی لپ سٹک کا استعمال کریں ہمیشہ اچھی کمپنی کی لپ سٹک خریدیں ، سستی اور غیر معیاری لپ سٹک آپ کے ہو نٹوں کو خراب کر دے گی اور ایک با ت کا خاص خیال رکھیں کہ لپ سٹک کو سونے سے پہلے اتار لیں ورنہ اس سے ہو نٹ کا لے پڑنے لگتے ہیں ۔ رات کو سونے سے پہلے ویسلین ہو نٹوں پر لگا کر سوناچا ہئے اس سے ہو نٹ سرخ ہو جا تے ہیں ۔ سردیوں میں اکثر ہو نٹ پھٹ جا تے ہیں اس لئے گا ئے کا کچا دودھ روزانہ ہو نٹوں پر لگا ئیں ۔ اکثر لوگوں کو عادت ہوتی کہ وہ لبوں پر زبان پھیرتے ریتے ہیں ، یا درکھیں کہ اگر چہ ایسا ہو نٹوں کو نم کرنے کےلیے کیا جا تا ہے لیکن اس سے ہونٹ اور زیادہ خشک ہو جا تے ہیں اور ان کا رنگ گہرا ہو جا تا ہے ، لہذا اس عادت کو با لکل ختم کردیں ۔