جسم کے غیر ضروری بالوں کے مکمل خاتمے کے لئے زبردست گھریلو ویکس۔۔۔

2,063

اکثر خواتین کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ بیوٹی پارلر جا کر جسم کے اضافی بالوں کوختم کروائیں ،اس لئے وہ گھر میں ہی ویکس بناتی ہیں اور اس کا استعمال کر کے جسم کے اضافی بالوں سے چھٹکارا حاصل کرتی ہیں۔گھر میں تیار کردہ ویکس کے مارکیٹ میں دستیاب ویکس کے مقابلے میں کئی فوائد ہیں،جیسے کہ گھر میں تیار کی گئی ویکس میں قدرتی اجزاء استعمال کئے گئے ہوتے ہیں اس لئے یہ آپ کی جلد کو نرم اور چمکدار رکھتی ہے۔اس ویکس کے استعمال سے کسی قسم کا سکن ریشینریا انفیکشن نہیں ہوتا۔یہ نہ صر ف آپ کے بال اتارتی ہے بلکہ آپ کی جلد کونم دار بھی رکھتی ہے۔
گھریلو ویکس کے استعمال سے غیر ضروری بالوں کی پیداوار کم ہوتی ہے۔جتنی بھی بار آپ ویکس کو لگائیں گی آپ کو پتا چلے گا کہ بالوں کی پیداوار میں کمی واقع ہو ئی ہے ۔گھریلو ویکس کے استعمال سے مسام کھل جاتے ہیں اور ان میں پھنسی ہوئی گرد صاف ہو جاتی ہے۔ اس کے لئے مزید بہتر یہ ہے کہ ویکس کو خاص طور پر قدرتی اجزاء سے تیارکیا جائے ۔ میں آج آپ کیلئے ویکس کوگھر پر تیار کرنے کاایک انتہائی زبردست نسخہ لے کر آئی ہوں اور اُمید کرتی ہوں کہ اس سے آپ کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
سفید چینی : ایک کھانے کا چمچ
شہد : ایک چائے کاچمچ
لیموں کارس : ایک چائے کاچمچ
پانی : حسب ضرورت
ترکیب اور طریقہ استعمال
چینی لے کر اسے ایک ساس پین میں رکھ کر حرارت پہنچائیں جب تک یہ پگھلنا نہ شروع ہو اور چینی جلنے نہ لگے ۔اب اس میں شہد اورلیموں کا رس ڈال کر مکسچر بنا لیں اور جوش دیں جب تک یہ مکسچر گرم نہ ہو جا ئے ۔اب یقین کر لیں کہ یہ ویکس با ہم حل ہو گئی ہے ۔اگر آپ دیکھیں کہ یہ محلو ل کافی گاڑھا ہے تو اس میں تھوڑا سا پانی شامل کر کے اسے ہلائیں۔جب یہ محلول تیار ہو جا ئے تو چولہے سے اتارلیں اور روم ٹمپر یچر پر ایک گھنٹے تک پڑی رہنے دیں اور ٹھنڈا ہو نے دیں۔
جب یہ ویکس ٹھنڈی ہو جائے تو اسے کسی برتن میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں اور نہانے سے پہلے اسے غیر ضروری بالوں پر لگائیں اور10 سے 20 منٹ بعد پانی سے دھو لیں ۔ بال بھی ساتھ ہی اتر جائیں گے۔ اس کا استعمال مہینے میں دو دفعہ کریں۔ انشاء اللہ غیر ضروری بال آہستہ آہستہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گے۔
یہ قدرتی اجزاء سے تیار کی گئی گھریلو ویکس کے نسخے ہیں جو آپ کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتے اور آہستہ آہستہ آپ کے بال معدوم ہو کر بالکل ختم ہو جاتے ہیں ۔اس لئے ان نسخوں کا استعمال کیجئے تاکہ آپ کے حسن کو چار چاند لگ جائیں۔