بلیک اور وائٹ ہیڈز کا مکمل خاتمہ

131

چہرے کی رونق بڑھانے کیلئے آج کل جتنا پریشان رہا جاتا ہے ،اُتنا ہی چہرے اور ناک کے بلیک اینڈ وائٹ ہیڈز بھی کسی پریشانی سے کم نہیں۔ ناک پر نکلنے کے علاوہ یہ ہونٹ کے نیچے ، کان ،ماتھے اور کندھوں پر بھی نکلتے ہیں۔جس طرح داغ دھبے اور ایکنی چہرے کی خوبصورتی کو زائل کر دیتے ہیں ،ٹھیک اُسی طرح بلیک ہیڈز بھی چہرے کو بد صورت بنا دیتے ہیں۔ ان کی مِین وجہ چہرے کا آئلی رہنا اورڈیڈ سکِن ہوتی ہے،اس کے علاوہ آئلی کھانو ں کا استعمال ، ہارمونل پرابلمز،منشیا ت کا استعمال بھی اس کی وجہ ہیں۔ان کو ختم کرنے کیلئے اس ٹوٹکے کا استعمال لازمی کریں۔
اجزاء:
شہد : ایک چمچ
دار چینی پاؤڈر : ایک چمچ
ترکیب و طریقہ استعمال:
ان اجزاء کو مکس کر کے پیسٹ بنا ئیں اور بلیک ہیڈز پر پتلی سی تہہ لگا کر کاٹن کا چھوٹا کپڑا ناک پر رکھ لیں۔ 5منٹ بعدپٹی کو کھینچ کر اُتار لیں اور موئسچرائزر لگا لیں۔ ہفتے میں تین دفعہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز صاف ہو جائیں گے۔
*بلیک ہیڈز کو ختم کرنے کے لئے اسٹیمنگ اور مساج کے ساتھ ساتھ چہرے کی
صفائی اور دیکھ بھال بھی بہت ضروری ہے۔