بال سیدھے کروانے کیلئے اب سیلون میں جانے کی‌ ضرورت نہیں. گھر بیٹھے بالوں سیدھا کریں.

1,999

بالوں کو سیدھا کرنے کیلئے بہت سی بازاری پراڈکٹس موجود ہیں اور ان بے تحاشہ استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ ان چیزوں کا وقتی طور پر تو فائدہ ہوتا ہے لیکن جیسے ہی کچھ عرص گزرتا ہے بال کمزور، بے جان، روکھے ہو کر انتہائی تیزی سے گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ آجکل تو آئرن راڈ کا استعمال بہت عام ہو گیا ہے وہ تو بالوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے اس کے استعمال سے بال جڑوں سے اکھڑ جاتے ہیں اور اچھے بھلے بالوں والے لوگ سر پر چاند سجا لیتے ہیں۔

آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ گھر پر بیٹھ کر آپ اپنے بالوں کو کیسے سیدھا کر سکتے ہیں ویسے تو آپ پارلر یا سیلون میں جا کر بھی اپنے بالوں کو سٹریٹ کروا سکتے ہیں مگر سیلون اور پارلرز میں بہت سارے پیسے لگتے ہیں اور کالج سٹوڈنٹس اسے افورڈ نہیں کر سکتے اس لئے آج میں آپ کیلئے ایک ایسا ٹوٹکا لائی ہوں جسے آپ باآسانی اپنی کچن میں ہی بنا سکتے ہیں اور اس کیلئے آپ کو گھر سے باہر جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
بالوں کو سٹریٹ کرنے کیلئے ہم بنائیں گے ہیئر سٹریٹننگ ماسک جس کیلئے ہیمیں یہ چیزیں چاہئے ہوں گی۔

پانچ چائے کے چمچ چاولوں کا آٹا
پانچ چمچ ملتانی مٹی
دو عدد انڈوں کی سفیدی
کچھ نازک لوگوں کو انڈے کی بہت بدبو آتی ہے وہ لوگ اسی مقدار میں ایلویرا جیل کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ترکیب اور طریقہ
ٹوٹکے میں بتائی گئی تمام چیزوں کو کسی باؤل میں ڈال کر پانی کی مدد سے اچھی طرح مکس کریں اور پیسٹ بنا لیں۔ لیجئے ہیئر سٹریٹننگ ماسک تیار ہے۔ اس ماسک کو لگانے سے پہلے اپنے بالوں کو دھونا مت بھولیں تا کہ ڈسٹ بالوں میں سے نکل جائے۔ بال دھو کر خشک کر لیں اور اچھی طرح کنگھی کریں کہ بال جو آپس میں جڑے ہوں گے وہ الگ ہو جائیں گے۔ اب اس ہیئر ماسک کو  اپنے بالوں میں لگائیں لیکن لگانا ایسے ہے جیسے پکچر میں دکھایا گیا ہے۔

اس ماسک کو پندرہ سے بیس منٹ بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر بالوں کو نارمل پانی سے دھو لیں۔ بے جان اور گھنگھریالے بالوں کیلئے یہ انتہائی زبردست ٹوٹکا ہے۔مہینے میں دو بار اس ٹوٹکے کو استعمال کریں بالوں میں قدرتی چمک پیدا ہو جائے گی اور بال انتہائی سلکی اور سیدھے ہو جائیں گے۔

چاولوں کے پاؤڈر کا استعمال ہم نے اس لئے کیا ہے کیونکہ اس میں سٹارچ ہوتا ہے جو بالوں کو ٹائٹ اور سٹریٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ملتانی مٹی بالوں میں کلینزر کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ اس سے بالوں کی کنڈیشننگ ہوتی ہے جس سے بال سلکی ہوتے ہیں۔ ایلو ویرا میں ہوتے ہیں پروٹل ایٹک انزائمز جو ہمارے بالوں کو بڑھنے میں مدد دیتے ہیں اور ہمارے بالوں کو موئسچرائز کرتے ہیں جس سے ہمارے بال سافٹ سموتھ اینڈ سٹریٹ بنتے ہیں۔ انڈے کی سفیدی بالوں کیلئے زبردست قدرتی کنڈیشنر ہے اور اس میں پروٹین کی مقدار کافی حد تک ہوتی ہے جو ہیئر فال کو ختم کر کے بالوں کو سٹرونگ بناتا ہے اور ہمارے بالوں کو بے جان اور جھڑنے سے بچاتا ہے