بالوں کی خشکی کے خاتمے کے لئے زبردست ماسک۔۔۔

446

بالوں کی خوبصورتی کا راز ان کے گھنے پن نرمی اور چمک میں مضر ہے اور یہ چمک بالوں کی صحت میں پوشیدہ ہے۔ صحت مند بال اگر اچھی طرح دھوئے جائیں تو ان میں چمک خودبخود پیسا ہوجاتی ہے اور اگر ان کی باقاعدہ سے دیکھ بھا ل اور حفاظت نہ کی جائے تو بال خشک اور روکھے ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ بھی بالوں کے خشک ہونے کی اور بھی کئی وجوہات ہیں جیسے کہ ایسے شیمپو ز کا استعمال جن میں سیلیکون کی مقدار کم ہو اور خشکی پیدا کرنے والے عناصر زیادہ ہوں بالوں کو ہیئر ڈرائیر کی مدد سے خشک کرنے سے بھی بالوں میں خشکی پیدا ہو جاتی ہے۔ سر کی خشکی اور بالوں کے متعلق خشکی کے مختلف مسائل کے تدارک کے لئے ہلد ی کا استعمال بہترین گھریلوں نسخوں میں سے ایک ہے۔بالوں کی خشکی کے لئے ہلدی سے تیار کردہ ایک زبردست نسخہ درج ذیل ہے۔
زیتون کا تیل : تیل کھانے کے چمچ
ہلدی : ایک کھانے کا چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال
زیتون کے تیل کو کسی پیالی میں ڈالیں اور اس میں ہلدی شامل کریں اورچمچ کی مدد سے ان دونوں کو یکجان کر لیں۔اب اس مکسچر کو سرکے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور پندرہ منٹ لگا رہنے دینے کے بعد کسی اچھے اور معیاری شیمپو سے سر دھو لیں ۔ہفتے میں دو دفعہ استعمال سے ہی بالوں کی خشکی سے چھٹکارا مل جائے گااور بال نرم وملائم اور سلکی ہو جائیں گے۔
اگر آپ کو خشک بالوں کا مسئلہ ہے تو انہیں کبھی گرم پانی سے نہ دھوئیں کیونکہ گرم پانی بالوں کی چمک ختم کر دیتا ہے۔ ہمیشہ بالوں کو نیم گرم پانی سے دھوئیں ، خشک بالوں کو دھونے کے بعد سنوارنے کے لئے ان میں سے نمی کے نکلنے کا انتظارکریں اور جب بال ہلکے نم ہو جائیں تو ان میں کنگی کریں۔