ایک چھوٹا سا ٹوٹکااور موتیوں جیسے چمکتے دانت بہت ہی آسانی سے 😁

761

ہیلو فرینڈز!

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ دانتوں کو قدرتی طور پر کیسے سفید 😁  کر سکتے ہیں۔دانتوں کے درد کو دور کرنے کا بھی ٹوٹکا تیار ہے۔👌👌

سب سے شاندار پوشاک جو آپ پہن سکتے ہیں وہ ہے آپ کی مسکراہٹ۔تمباکو نوشی یا پان کی وجہ سے اکثر لوگوں کے دانت پیلے ہوجاتے ہیں لیکن وہ خوب بننے سنورنے کے باوجود اپنے دانتوں پر توجہ نہیں دیتے جبکہ دانت ہی وہ واحد چیز ہیں جو آپ کو تو دکھائی نہیں دیتے لیکن دوسرے اسے ضرور دیکھتے ہیں۔ دانت صاف نہ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات شرمندگی کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں 3 میں سے ایک فرد صبح دانتوں میں برش نہیں کرتا جبکہ اکثریت غلط طریقے سے برش کرتی ہے جس کی وجہ سے منہ کی خاطر خواہ صفائی نہیں ہوپاتی۔ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال کیا جانے والا برش ذیادہ پرانا نہ ہو اور ہر 3 ماہ بعد برش تبدیل کرلیا جائے جبکہ دانت صاف کرتے ہوئے برش کو اوپر نیچے رگڑنے کے بجائے 45 ڈگری کے زاویے میں سیدھا کیا جائے اور دانتوں کے تمام حصوں پر برش کیا جائے اس طرح دانتوں میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اگر ہم دانتوں کے درد سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہئے کہ دانتوں کی صفائی کا مکمل خیال رکھیں دن میں دو دفعہ صبح ناشتے سے پہلے اور رات کو سوتے وقت برش ضرور کریں تاکہ دانتوں میں پھنسے کھانے کے ذرات نکل جائیں ۔ بچوں کو چاکلیٹ ذیادہ مقدار میں نہ کھانے دیں اور کھانے کے بعد دانت ضرور صاف کروائیں۔ گرم چائے یا کافی کے فوراٌ بعدٹھنڈا پانی پینے سے گریز کریں۔

اگر ہم یہ باتیں اپنے روزانہ کے معمول میں شامل کر لیں تو دانت کے درد سے نا صرف بچا جا سکتا ہے بلکہ ہمارے دانت صحت مند،چمکیلے اور خوبصورت نظر آئیں گے۔

پہلے اپنے دانتوں کو کاٹن (روئی) کے ساتھ اچھی طرح صاف کر لیں۔تاکہ آپ کے دانتوں میں جو تھوک ہے وہ صاف ہو جائے۔برش یا ٹوتھ پیسٹ ہر گز استعمال نہ کریں۔لیموں کو لے کر ایک کپ یا پیالی میں نچوڑلیں۔اب نچوڑنے کا طریقہ بھی بتانا پڑے گا؟ پھر ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اس میں ڈال دیں۔اس کو کھانے کا سوڈا یا میٹھا سوڈا بھی کہتے ہیں۔کاٹن سویب کا استعمال کرتے ہوئے ان دونوں کو مکس کریں اور اس وقت تک مکس کرتے رہیں کہ جب تک اس میں بلبلے نہ بن جائیں۔

بیکنگ سوڈا کی خاصیت یہ ہے کہ یہ نہ صرف دانتوں کو بلیچ کرتا ہے بلکہ دانتوں سے دھبے بھی ہٹاتا ہے۔تھوڑی سی روئی لیں اور مکسچر میں ڈبو کر دانتوں پر لگا لیں۔اس کام کے لئے آپ کاٹن سویب بھی استعمال کر سکتے ہیں کوئی ہرج نہیں۔انگلی کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ارے بھئی جس چیز سے مرضی لگا لیں کوئی بات نہیں۔اپنے سارے دانتوں پر اس طرح لگائیے کہ کوئی دانت رہ نہ جائے۔لگانے کے بعد صرف ایک منٹ تک چھوڑ دیں۔ایک منٹ سے زیادہ مت رکھیے گا۔کیونکہ کھانے کا سوڈا آپ کے مسوڑھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس کے بعد آپ منہ دھو لیں یعنی کلی کر لیں۔🥛

آپ روزانہ جو فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں اس کے ساتھ اپنے دانت برش کرتے رہیں۔کھانا کھانے کے بعد آپ تھوڑے سے پانی میں بیکنگ سوڈا ملا کر کلی کر لیں اس سے بھی دھبے چلے جائیں گے۔ اس ٹریٹمنٹ کو ہفتے میں صرف ایک بار ہی استعمال کریں۔ایک ماہ کے اندر تین سے زیادہ بھی استعمال نہ کریں تو اچھا ہے۔اگر اس کو زیادہ استعمال کریں گے تو دانتوں کو اور مسوڑھوں کو نقصان بھی پہنچ سکتاہے۔یہ ریمیڈی بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو ہرگز استعمال نہ کروائیں۔🤚

اور یہ لیں آپ کے پاس ہے بیوٹی فل سمائل۔😆🤣

اپنی خوبصورت مسکراہٹ کو ہمارے ساتھ ضرور شیئر کریں۔

شکریہ😍