نہاتے وقت انگلیوں پر سلوٹیں پڑنے کی اصل وجہ سامنے آگئی. کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے.

2,029

اکثر دیکھنے میں آتا ہے جب ہم اپنے ہاتھوں کو زیادہ دیر پانی میں رکھتے ہیں تو انگلیوں کی سکن پر سلوٹیں پڑجاتی ہیں جو دراصل ہمارے جسم میں قدرتی دفاعی نظام کی وجہ سے ہوتا ہے . جو زیادہ نمی کا سامنا ہونے پر ہماری کھال کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ زیادہ دیر تک کھال کے پانی میں رہنے کی وجہ سے اس نظام کو پیغام جاتا ہے کہ باہر کا ماحول نمی سے بھرپور ہے جس میں اسے پھسلن کا سامنا ہوسکتا ہے۔

نمی اور پھسلن سے بچنے کیلئے ہمارے جسم کی کھال قدرتی طور پر بخود سکڑ جاتی ہے اور اس میں کھردرا پن نمایاں ہوجاتا ہے۔ یہ اثر انگلیوں کی کھال پر سب سے واضح ہوتا ہے اور ان پر سلوٹیں دکھائی دینے لگتی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ چکنی چیزوں پر بھی ہماری انگلیوں کی گرفت بہتر ہوجاتی ہے۔یعنی درحقیقت پانی میں رکھنے پر انگلیوں کا سکڑنا ایک اچھی بات ہے اور حفاظتی تدبیر ہے۔