بحرین کے شہزادے کے ساتھ پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پاکستانی دنگ رہ گئے

2,053

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر ان دنوں بحرین میں ہیں جہاں انہوں نے ہفتہ کے روز بحرین کرکٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر بحرین کے شہزادے خالد بن حماد الخلیفہ، بالی ووڈ اداکار جیکی شروف اور سابق کرکٹر محمد اظہر الدین بھی شریک تھے، نیلم منیر نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلم منیر خان ایک ہفتہ قبل اپنی والدہ کے ہمراہ بحرین گئی تھیں جہاں انہوں نے بحرین کرکٹ فیسٹویل میں شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب میں وہ شیخ خالد بن حماد الخلیفہ کے ہمراہ نظر آئیں ۔نیلم منیر اپنے مداحوں کو اپنے پورے سفر سے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ رکھ رہی ہیں

اپنی روانگی سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کرکٹ فیسٹیول کے بارے میں بتایا اور لوگوں کو اس میں شرکت کی دعوت دی ۔
بحرین پہنچنے کے بعد نیلم منیر نے کچھ فوٹو شوٹ بھی کرائے ہیں جبکہ اپنی والدہ کے ہمراہ کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
نیلم منیر خان نے اختتامی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اللہ بہت مہربان ہے،بحرین کرکٹ فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مجھے فخر ہے، کرکٹ فیسٹیول میں بہت مزہ آیا، میں ایونٹ کے سپانسرز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کیونکہ ان کی محنت کی وجہ سے یہ فیسٹیول کامیاب ہوا ہے، اور بحرین کے شہزادے کا سپیشل شکریہ ادا کروں گی جنہوں نے اس ایونٹ میں شرکت کرکے ہمارا مان بڑھایا“۔

کیٹاگری میں : انٹرٹینمنٹ