کمر درد ایسے ختم ہوگی جیسے ہوئی ہی نہیں

421

کمر کی درد سے ہم سب ہی واقف ہیں کہ ی جس کوبھی ہو وہ اپنے روزانہ کے معمول کےکاموں کو کرنے میں بھی بہت مشکلات کرتاہے کمردرد کمر کے اعضلات میں کھنچاؤ یا ان میں بگاڑ ہونے کی وجہ سے ہوتاہے ۔ یہ کھنچاؤیا بگاڑ موٹاپے، کھانے پینے میں بے اعتدالی اور ضرورت سے زیادہ جسمانی مشقت کرنے سے پیدا ہوتاہے ۔ کمر کا درد تب تک رہتاہے جب تک اعضلات دوبارہ اپنی جگہ پر نہیں آجاتے ۔ کمر کی درد کو ختم کرنے کیلئےدو نہایت آسان گھریلو نسخے بتارہا ہوں جن کے استعمال سے کمر درد اور کمردرد کی وجہ سے پیدا ہونے والی سوزش مکمل طورپر ختم ہوجائے گی ۔

نسخہ نمبر 1
اس کو بنانے کیلئے ہمیں چاہیے
ادرک کارس : ایک کھانے کاچمچ
گھی : ایک کھانے کاچمچ

ترکیب وطریقہ استعمال
ادرک کے رس اور گھی کو مکس کرلیں اور اسے پی لیں ۔ اسے دن میں دومرتبہ اسی مقدار سے بنا کر استعمال کریں ۔ اس کے استعمال سے کمر درد اور کمر کی سوزش دونوں ہی ٹھیک ہوجائیںگے ۔
ادرک ایک اچھا اینٹی سیپٹک اور اینٹی فلیمنٹری ہے ان دونوں خصوصیات کی بنا پر یہ کمر درد اور درد کی وجہ سے ہونے والی سوزش ختم ہوجاتی ہے اور کافی عرصے تک مطلوبہ جگہ پر درد اور سوزش پیدا کرنے والے عوامل کے خلاف مزاحمت بھی کرتاہے ۔

نسخہ نمبر 2
اسکے لیے ہمیں چاہیے
سونٹھ کاپاؤڈر : ایک کھانے کاچمچ
نیم گرم پانی : دو کھانے کے چمچ

ترکیب وطریقہ استعمال
سونٹھ کے پاؤڈر میں نیم گرم پانی شامل کریں اور اس کاپتلا ساپیسٹ تیار کرلیں ۔اس پیسٹ کو کمر درد والی جگہ پرلگاکر پندرہ منٹ تک مساج کریں ۔ اس کے بعد اس کوایک گھنٹہ تک ایسے ہی لگا رہنے دیں ۔ اس عمل کو دن میں دو مرتبہ کرنے سے کمر درد اور شوزش دونوں ہی ٹھیک ہو جائیں گے ۔
سونٹھ کے پیسٹ کو کمر پر لگا کرمساج کرنے سے کمر میں پیدا ہوئے کھنچاؤ ٹھیک ہوجاتے ہیں اور کھنچاؤ کی وجہ سے ہونے والی کمر درد اور سوزش بھی ختم ہوجائے گی ۔ کیونکہ سونٹھ میں یہ خاصیت ہے کہ یہ درد کو اپنے اندر جذب کرلیتی ہے اور درد والی جگہ پر سکون اور راحت فراہم کرتی ہے وہ بھی بہت کم عرصے میں ۔

کیٹاگری میں : صحت