کان درد سے نجات آسان گھریلو ٹو ٹکا

359

کان کا درد بہت تکلیف دہ ہو تا ہے ۔ شدید جھنجلاہٹ محسوس ہو تی ہے ، کو ئی کام نہیں کیا جاتا نہ ہی کسی کام پر تو جہ دی جا تی ہے ۔ کان کے درد کی وجہ سے دما غی دباؤ محسوس ہو تا ہے ۔ نا قابل بیان کان کا درد نہ صرف جوا نوں میں بلکہ بچوں میں بھی ہو جا تا ہے ۔ عام طور پر کان کا درد ایک ہفتے تک رہتا ہے ۔ کان کے درد کی کچھ علامات یہ ہیں ،کان کے متا ثرہ حصے پہ دردکا ہونا ، منہ کے استعمال سے کان کے اندردرد ہونا ، وقتی طور پہ کم سُنائی دینا ،ہلکا بخار ہو جا نا ، کان بند محسوس ہو نا ، فلو یا الرجی کی وجہ سے کان بند ہو نا ، ناک یا کان کی نا لیوں میں سوجن سے اور درد کا احساس ہو نا وغیرہ کان کے درد کا بہترین نسخہ پیش خدمت ہے۔

اجزاء:
پیاز کا پانی : 5 چمچ
لہسن : 3 جوے
مولی کا پانی : 5 چمچ
تلوں کا تیل : 5 چمچ

ترکیب اور طریقہ استعمال:
ان تمام اجزاء کو ملا کر اتنا پکائیں کہ صرف تیل باقی رہ جا ئے پھر اس کو چھان لیں ۔ دن میں دو مرتبہ نیم گرم دو قطرے کان میں ڈالیں ۔2 دن میں کان کا درد رفو چکر ہو جا ئے گا۔
اس کے علاوہ احتیاط برتیں کہ پانی کا ن میں نہ جا نے پائے اور انگلی کی مدد سے کان صاف نہ کریں ۔فلو اور نزلہ زکام والے افراد سے دور رہیں ۔تمباکو کے دھو ئیں میں زیاہ دیر رہنے سے بھی کان میں انفیکشن ہو سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت