کامیابی کیلئے ضروری 18 مشکل کام

1,052

کیا آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو کچھ مشکل چیزوں کو کرنا ہی پڑے گا۔ ایسی چیزیں یا کام جو کوئی بھی کرنے کی ہمت نہیں کرپاتا، وہ چیزیں جو آپ کو خوفزدہ کردیں۔ کچھ چیزیں یا کام ایسے ہوتے ہیں، جو آپ کو سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں کہ آپ کتنی دیر تک انہیں کرسکتے ہیں مگر وہی آپ کی شخصیت کی وضاحت بھی کرتی ہیں۔ یہی چیزیں ہیں جو اوسط درجے کی زندگی اور کامیابی کا فرق ثابت ہوسکتی ہیں، انہیں نظرانداز کرنا بہت آسان ہوتا ہے اور آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ میں ایسا کرنے کی ہمت ہی نہیں۔ تو ان چیزوں کو جانیں اور آزما کر دیکھیں، ہوسکتا ہے کامیابی آپ کے قدم چومنے لگے۔ کسی بھی فرد کو ایسی فون کال کرنے کی ہمت کریں جس کو کرنے کی ہمت آپ اپنے اندر نہ پاتے ہو۔ آپ کو صبح اُس وقت اٹھنے کی عادت ڈالنا ہوگی جو آپ کے لیے بہت مشکل ہو۔ کریٹیو کامنز فوٹو آپ کو لینے کے بجائے زیادہ دینےکی عادت ڈالنا ہوگی۔ کریٹیو کامنز فوٹو آپ کو دوسروں کا خیال اُس سے زیادہ رکھنا ہوگا جتنا وہ آپ کا خیال کرتے ہوں گے۔ کریٹیو کامنز فوٹو آپ کو اس وقت بھی لڑنا ہوگا جب آپ تھکن سے بے حال ہوں۔ کریٹیو کامنز فوٹو آپ کو اُس وقت غیریقینی کیفیت میں اقدامات اٹھانے ہوں گے، جب رِسک نہ لینا درست نظر آرہا ہو۔ کریٹیو کامنز فوٹو آپ کو اس وقت بھی قیادت کرنا ہوگی جب کوئی بھی آپ کے پیچھے نہ چل رہا ہو۔ کریٹیو کامنز فوٹو آپ کو اس وقت بھی خود پر سرمایہ لگانا ہوگا جب کوئی دوسرا ایسا نہ کررہا ہو۔ کریٹیو کامنز فوٹو آپ کو اس وقت احمق کی طرح نظر آنا ہوگا جب آپ اُن جوابات کو تلاش کررہے ہوں جو آپ کے پاس نہیں۔ کریٹیو کامنز فوٹو آپ کو اس وقت تفصیلات میں جانا ہوگا جب ان سے جان چھڑانا آسان ہوگا۔ کریٹیو کامنز فوٹو آپکو اُس وقت نتائج دینا ہوں گے جب بہانے بنانا بھی آپشن ہوگا۔ کریٹیو کامنز فوٹو آپ کو اُس وقت اپنی وضاحت کو تلاش کرنا ہوگا جب آپ کو ‘حقائق’ تسلیم کرنے کی ہدایت کردی جائے۔ کریٹیو کامنز فوٹو آپ کو غلطیاں کرنا اور کسی احمق کی طرح نظر آنا ہوگا۔ کریٹیو کامنز فوٹو آپ کو کوشش کے بعد ناکام ہونے پر دوبارہ کوشش کرنا ہوگی۔ کریٹیو کامنز فوٹو آپ کو تیز بھاگنا ہوگا چاہے سانس ہی کیوں نہ پھول رہا ہو۔

کیٹاگری میں : صحت