ڈی ٹاکس

153

بچپن میں ہمارے بزرگ ہمیشہ سال میں ایک دفعہ جُلاب دے دیتے تھے اور باڈی کو کلین کر دیتے تھے ۔ اب اسی کو باڈی ڈی ٹاکس کا نام دے دیا گیاہے۔
دھنیا خراسانی چربی کو ذائل کرنے میں بے مثال ہے ۔ کیلشیم ، آئرن ، فاسفورس اور سلفر سے بھر پوریہ قدرتی ڈرنک نہ صرف جسم کے ارد گرد سے چربی خارج کرتی ہے بلکہ جو خواتین خون کی کمی یا ہارمونل مسائل کا شکار ہیں۔ ان کے لئے یہ ڈرنک نعمت خدا وندی ہے۔
اجزاء
ایک چمچ لیموں کا رس
آدھا گٹھی پارسلے یا دھنیا خراسانی
آدھی چائے کی چمچ باریک چوپ کی ہوئی ادرک
1.5 کپ پانی
ان تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ جیسے ملک شیک بناتے ہیں۔ روزانہ رات کو سونے سے پہلے یہ ایک کپ شیک پینا نہ صرف موٹاپے کو آپ سے میلوں دور کرے گا بلکہ بلڈ پریشر ، شوگر ، آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا،ہلکے پھلکے چکر آنا یہ تمام علامات ختم ہو جائیں گی ۔
احتیاط: یہ ڈرنک یا اس جیسی کوئی بھی ویٹ لاس کی ڈرنک پینے کے لئے اور فائدہ حاصل کرنے کے لئے آپ نے ڈنر مغرب کے فوراً بعد کر لیا ہو۔ اسی طرح لنچ 12 سے1 کے درمیان اور ناشتہ 7 سے8بجے کے درمیان کیا ہو۔
اور ہاں ایک اور بات۔ رات کے کھانے میں تکے ، کباب ، دُمچی ، ٹکیاں ،دہی بھلے، ملائی بوٹی، چکن پیس، سجی اینڈ کھبی ۔یہ سب چیزیں آپ کے کسی بھی ویٹ لاس کے نسخہ ، ٹپس ریمیڈی ،ٹوٹکے سب کو زیرو کر دیتی ہیں۔ پھر آپ کہتے ہیں فیدہ نہیں ہوا۔