پسینے کی وجہ سے بغلوں پر پڑنے والے سیاہ نشانات سے چھٹکارے کے لئے زبردست ٹپس اور نسخہ۔۔۔

76

بغلوں کے نیچے بننے والے سیاہ نشان کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں ہوتے بلکہ یہ جلد پر ہونے والے بیرونی عوامل کا اثرات کے ری ایکشن کا نتیجہ ہوتا ہے ۔بغلوں کے سیاہ ہونے کی چندایک وجوہات میں شیونگ، ہیئر ریمونگ کریمز کا استعمال ، زیادہ پسینہ، تنگ کپڑوں کا استعمال ، مردہ جلد کا بنا جاناا ور الکوحل بیسٹ ڈیوڈورنٹ کا استعما ل شامل ہے۔ بغلوں کی ان سیاہ رنگت کو نکھارنے کے لئے چند ایک گھریلو ٹپس درج ذیل ہیں جن کی مدد سے آپ بڑی آسانی کے ساتھ بغلوں کے سیاہ نشانات سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں ۔آئیے آپ کو ان سیاہ دھبوں سے نجات کے لئے چند ٹپس بتاتی ہوں۔
* ایک آلولیں اور کاٹ کر انہیں اپنی بغلوں کے نیچے رکھیں۔آلوؤں میں ایسی طاقت موجود ہے جس کی وجہ سے جسم کے تیزابی مادے کم ہوتے ہیں۔اس سے بغلوں کی سیاہ رنگت صاف ہو جائے گی۔
* آلوؤں کی طرح لیموں میں بھی بلیچنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔لیموں کے رس کو بغلوں میں رگڑیں ،اگر آپ کی جلد نازک ہے تو اس کا استعمال مت کریں۔
* پپیتے میں پاپئین پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جلد کے مردہ خلیے ختم ہوتے ہیں اور جلد تروتازہ رہتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ پپیتے کو اپنی بغلوں میں رگڑیں۔
* کھیرے بھی جلد کے لئے بھی مفید ہوتے ہیں لہذا کھیرے کاٹ کر انہیں اپنی بغلوں میں رگڑیں۔اس کا استعمال بغلوں کے سیاہ نشانات کو نکھار دے گا۔
* بیکنگ سوڈا لے کر اسے پانی میں ڈالیں اور اسے بغلوں میں لگائیں۔بیکنگ سوڈے میں یہ خاصیت ہے کہ یہ جراثیم کوختم کرکے جلد کو تازہ کردیتا ہے۔اس کے علاوہ بغلوں میں موجود سیاہ نشانات کے خاتمے اور پسینے کی وجہ سے آنے والی بدبو سے نجات کے لئے زبردست نسخہ درج ذیل ہے۔
بغلوں کی سیاہ رنگت کو نکھارنے کے لئے زبردست نسخہ
زیتون کا تیل : ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس : ایک چائے کا چمچ
ہلدی : ایک چائے کا چمچ
ناریل کا پانی : ایک چائے کا چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال
زیتون کا تیل ، لیموں کا رس ، ناریل کا پانی کو کسی برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اورپھر اس میں ہلدی شامل کریں اور چمچ کی مدد ان سب کو یکجا ن کر لیں۔اب اس پیسٹ کو بغلوں میں لگائیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر تا زہ پانی سے اسے دھو لیں ۔ اس کے استعمال سے بغلوں کا سیاہ پن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ اس پیسٹ کا استعمال لوشن کی طرح بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ پیسٹ تین ماہ تک قابل استعمال ہے۔ اس کے بعد نیا پیسٹ بنا لیں۔
بہترنتائج کے لئے اس پیسٹ کو فریج میں رکھیں۔اس کے استعمال سے نہ صرف سیاہ بغلوں کا رنگ صاف ہو جائے گا بلکہ بغلوں سے آنے والی بدبو سے بھی چھٹکارا ملے گا۔آپ چاہیں تو بغلوں کے نیچے کے بالوں کو ویکس کرسکتے ہیں۔لہذا شیو کرنے کی بجائے ویکس کو ترجیح دیں کہ اس طرح ان میں سیاہ نشانات نہیں پڑیں گے۔