پریگنینسی کے دوران پیٹ پر خارش کی وجہ سے پڑنے والے نشانات کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ۔۔۔

6

پہلے زمانے میں بڑی بوڑھیاں کہا کرتی تھیں کہ دوران حمل پیٹ پر بالکل بھی خارش نہ کریں ۔ خاص کر ناخنوں سے تو بالکل بھی نہیں اس سے پیٹ پر سفید نشان پڑ جاتے ہیں۔جب بھی خارش محسوس ہو پرانی ململ یا پرانے ریشم کا رومال لے کر اس سے خارش کریں۔ ناخنو ں کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ زیتون کے تیل سے پیٹ پر ہلکا سا مساج بھی کیا جاتا تھا تا کہ خشکی کی وجہ سے خارش پیدا نہ ہو۔ شرو ع حمل سے ہی اس بات کا دھیان رکھنا چاہئے کیونکہ اس سے پیٹ پر پڑنے والے نشان برے لگتے ہیں اور پھرجاتے جاتے بہت وقت لیتے ہیں۔خارش کرنے کی وجہ سے پڑنے والے سفید نشانوں کے خاتمے کے لئے ایک زبردست گھریلو نسخہ درج ذیل ہے۔ جس کے استعمال سے ان نشانوں کو دنوں میں ختم کیا جاسکتا ہے۔
ایلو ویرا جیل : تین چمچ
زیتون کے قطرے : دس قطرے
ترکیب اور طریقہ استعمال
ایلو ویرا جیل کو کسی پیالی میں ڈال کر اس میں زیتون کا تیل شامل کریں اور چمچ کی مدد سے ان دونوں کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ مکس کرنے کے بعد اسے ہاتھ کی مدد سے پیٹ پر موجود نشانات پر لگا لیں۔ جب جیل اچھی طرح خشک ہو جائے تو اسے لگا رہنے دیں۔ اگر جیل زیادہ محسوس ہو تو کم ازکم دوگھنٹے بعد نہا کر اسے اتار لیں اور زیتون کا تیل انگلی کی مدد سے نشانات پر لگا لیں۔ ایلوویرا جیل نشانات کو آہستہ آہستہ ختم کر دے گی۔اس کے استعمال سے ایک دم یہ نشان نہیں جائیں گے ۔ اسے کم ازکم ایک ماہ تک استعمال کریں ، انشاء اللہ نشان ختم ہو جائیں گے۔
ّآئندہ جب بھی حمل ٹھہرے پیٹ پر زیتون کے تیل کی مالش کریں اور ایلوویرا جیل لگائیں تا کہ پیٹ پر نشانات نہ پڑیں۔ حمل کے دوران پیٹ پر ناخنوں سے خارش کرنے سے پرہیز کریں۔