مسوڑھوں کی سوزش سے نجات

542

مسوڑھے اگر سوج جا ئیں ، ان میں درد ہو اوران میں خون اور مواد خا رج ہو نے لگے تو یہ مسوڑھوں کی سوزش کی علا متیں ہیں۔ عام طور پر مسوڑھوں کے اردگرد اور اسکے نیچے میل کچیل یا پلاک کے جمع ہو نے یا غذائی ذرات سے مسوڑھے سوج جا تے ہیں ۔ اگر مسو ڑھوں کی سوزش کا علاج نہ کیا جا ئے تو متا ثرہ دا نت ہلنے لگتے ہیں ۔ اور ٹو ٹ جا تے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہو تی ہے کہ مسوڑ ھے کی وہ جھلی جو دانت کو اپنی گر فت میں ر کھتی ہے ، اسے نقصان پہنچ چکا ہو تا ہے اور یہ کمزور ہو جا تی ہے۔
مسو ڑ ھوں کی سو زش کا مسئلہ خا ص طور پر حمل کے دوران ہو تا ہے ۔ جسم میں وٹا من Cکی کمی کی وجہ سے بھی مسو ڑھو ں کی سو زش پیدا ہو تی ہے ۔ اس کے علاوہ ذیا بیطس کا مرض بھی مسو ڑھوں کی سوزش کی وجہ بنتا ہے ، اسی لئے آج اس آر ٹیکل میں مسو ڑھوں کی سوزش اور درد کو ختم کر نے کے لئے ایک زبردست قدرتی نسخہ درج کیا گیا ہے۔ جس کے استعمال سے مسو ڑھوں میں ہو نے والی سوزش ،خون کا آنا وغیرہ مکمل طور پر ختم ہو جا ئے گا اور مسو ڑھوں کی مضبوطی کی وجہ سے دانت بھی جڑوں سے مضبوط ہو جا ئیں گے ، نسخہ یہ ہے

اجزاء:
ہلدی : آدھا چا ئے کا چمچ
پا نی : ہلدی کا پیسٹ بنا نے کے لیے حسب ضرورت

تر کیب اور طر یقہ استعمال:
ہلدی کو کسی پیا لی میں ڈال کر اس میں پا نی ملا ئیں اور اس کا پیسٹ بنا لیں ، دا نتوں کو کسی اچھے نیچرل ٹو تھ پیسٹ سے صاف کر نے کے بعد انگلی کی مدد سے اس پیسٹ کو دا نتوں پر لگا ئیں اور ایک منٹ تک ہلکا ہلکا مسا ج کریں اور اسے دو منٹ تک دا نتوں اور مسو ڑھوں پر لگا ر ہنے دیں ۔ پھر نیم گرم پا نی سے کلی کریں اور اس پیسٹ کو دا نتوں اور مسوڑھوں کے اوپر سے اتار لیں ،ا سے روزانہ دو دفعہ لگا تا ر ایک ہفتہ تک استعمال کریں ۔ اس سے مسو ڑھو ں کی سوجن ختم ہو جا ئے گی اور دانتوں میں موجود جرا ثیموں کا بھی خا تمہ ہو گا۔
اس سو زش سے محفوظ رہنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ دانتوں کی صفا ئی پر پو ری توجہ دی جا ئے ۔وہ غذا ئیں زیادہ استعمال کی جا ئیں جن میں وٹا من c زیادہ مقدار میں ہو تا ہے تا کہ مسو ڑھوں میں سو زش پیدا نہ ہو اور دا نتوں کی جڑ یں کمزور نہ ہوں جس سے دا نت ٹو ٹنے سے بچیں رہیں گے ۔ دا نتوں اور مسوڑھوں کو صحت مند ر کھنے کے لئے ہر چھ ما ہ بعد یا کم از کم سا ل میں ایک بار ڈینٹسٹ سے ضرور معا ئنہ کروا ئیں ۔ روزانہ دودفعہ کسی اچھے نیچرل ٹو تھ پیسٹ سے برش کریں۔

کیٹاگری میں : صحت