لیکوریا سے نجات پانے کاآسان حل

1,469

لیکوریا خواتین میں پائی جانے والی ایسی بیماری ہے جو بظاہر تو ایک عام تکلیف کے طور پر تصور کی جاتی ہے لیکن یہ خواتین کے دیگر بہت سے مسائل کا باعث بنتی ہے ۔ لیکوریا کی سب سے واضح علامات میں عام طور پر جنسی عضو سے ہونے والے اخراج میں غیر معمولی اضافہ ہے ۔ عام طورپر اخراج سفید رنگ کا ہوتاہے ۔اس مرض کی کئی اقسام ہیں
لیکوریا خواتین کے حسن و جمال اور صحت کو نقصان پہنچاتی ہے ۔ اس سے متاثرہ خواتین کی کمر اور ٹانگوں میں درد اور پٹھوں میں کچاؤرہتاہے ۔ اسکے علاوہ قبض ، معدے میں تیزابیت اور ہاتھ پاؤں کے تلے جلنا عام علامات ہیں ۔ یہ نسخہ لیکوریا کے مرض کیلئے فائدہ مند ہے ۔

اجزاء
اجوائن دیسی : پچاس گرام
کالی مرچ : بیس گرام
پودینہ خشک : تیس گرام
سونٹھ : بیس گرام
تیزپات : بیس گرام ‘
اسگندھ ناگوری : بیس گرام
گوند کیکر : بیس گرام

ترکیب وطریقہ استعمال
تمام اجزاء کو پیس کر مکس کرلیںاور سفوف بنالیں۔ آدھا چائے کاچمچ صبح اور رات کے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد تازہ پانی کے ستھ دو ہفتوں تک استعمال کریں ۔ یہ نسخہ لیکوریا اور لیکوریا کی وجہ سے ہونے والی دوسری خرابیاں بھی ٹھیک کرتاہے ۔
لیکوریاخواتین کو عمر کے کسی بھی حصے میں متاثر کرسکتاہے ۔ اگر اس کابروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ خواتین میں بانجھ پن اور ہڈیوں کی کمزوری جیسے مسائل کا باعث بنتاہے ۔ اس لیے لیکوریا کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ورنہ اس سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔ یہ موذی مرض تو نہیں ہے مگر عموماًخواتین نیم حکیموں کی طرف سے دیوروں پر لکھے استہارا سے متاثر ہو کر اسے موذی مرض سمجھ لیتی ہیں ۔
لیکوریا سے نجات کے لیے خوراک میں تبدیلی کا کردار اہم ہے ۔ اس تبدیلی کا مطلب ہے کہ نقصان دہ غذا کو خوراک میں سے نکال کر ایسی غذا ؤں کو خوراک میں شامل کریں جو فائدہ مند ہوں ۔ زیادہ چکنائی ، کھٹی اور مصالحہ دار چیزوں سے پرہیز کریں ۔ پانی ، تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں ۔ بعض اوقات ان مسائل سے ہار مونز کی خرابی جیسا مسئلہ بڑھ جاتاہے ۔ جس سے مزید پیچید گیاں جیسے حیض کے ایام کی بے قاعدگی ، چہرے اور جسم پر غیر ضروری بال ، چڑ چڑا پن ، بے خوابی ، ٹینشن ، تیزی سے بڑھتاہوا پیٹ اور معدے کی خرابی بڑھ جاتی ہیں ۔

کیٹاگری میں : صحت