سردرد سے فوری نجات کے لئے زبردست ٹپس اورگھریلو نسخہ۔۔۔

604

سر درد ایک عام سی بیماری ہے جس میں عا م طور پر ہر کوئی مبتلا ہوجاتا ہے۔ 100 میں سے 90 افراد کو زندگی میں سر کا درد کبھی نہ کبھی ضرور لاحق ہوتا ہے۔ اس کی وجوہات تو خاصی ہیں تا ہم عام سردرد کی وجوہات معمولی ہوتی ہیں ۔ جیسے تیز دھوپ، تیز روشنی ، نیند کی کمی، تھکن، جسم میں شوگر کی سطح کا کم ہونا، بلڈ پریشر کا کم ہونا، تیز ہوا ، شور ، دھواں اور آلودہ ہوا وغیرہ۔ اس کے علاوہ تیز نمک  مرچ، چاکلیٹ اور کولڈ ڈرنک کے استعمال سے بھی انسان سر درد میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں غصہ کرنے ، بے صبری اور مقابلہ بازی کی عادت بھی سر درد کا سبب بن سکتی ہے۔ اسی لئے اس آرٹیکل میں ہر طرح کے سر درد کے خاتمے کے لئے زبردست ٹپس درج ذیل ہے۔
* آرام ، تازہ ہوا اور پر سکون ماحول سرد رد کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گردن اور سر کے پیچھے مالش کرنے سے بھی راحت ملتی ہے۔
* اگر آپ کے سر میں ٹینشن یا ڈپریشن کی وجہ سے درد ہے تو پیپرمنٹ آئل سے سر کے پیچھے اور گردن پر ہر پندرہ منٹ بعد مساج کریں۔ اس سے جلد ہی آپ کے سر کا درد ختم ہو جائے گا۔
* صبح کے اوقات میں سر کا درد کم بلڈ پریشر کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ٹھنڈے ، گرم پانی سے نہانا،چائے یا کافی کا استعمال ایسے درد کے لئے مفید ہے۔
* اگر آپ کے سر میں اکثر درد رہتا ہے یا سر درد اچانک اور شدید ہوتا ہے تو جلد از جلد کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ سر درد کسی اور بیماری کی وجہ بھی ہو سکتا ہے۔
سر درد سے منٹوں میں نجات کے لئے زبردست نسخہ
لونگ کا تیل : ایک کھانے کا چمچ
ادرک : آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا)
ترکیب اور طریقہ استعمال
کسی پین میں لونگ کے تیل کو ڈال کر اسے گرم کریں اور جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں ادرک ڈال کر اسے پکائیں۔ جب ادرک پوری طرح پک جائے اور تیل میں مکس ہو جائے تو اسے چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اسے جالی کی مدد سے چھان لیں اور کسی شیشی میں محفوظ کر لیں۔سر درد ہونے کی صورت میں اس تیل کو تھوڑا سا ماتھے پر لگا کر مالش کریں اور 5 سے 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے اچھی طرح صاف کرلیں۔ اس کے استعمال سے فوری طور پر سر در د سے نجات مل جائے گی۔ اگر سر درد زیادہ ہو تو دن میں دو دفعہ اس سے ماتھے پر مساج کروائیں۔
ہر روز صبح اٹھ کر سیر لازمی کریں ۔ صبح سویرے ورزش کرنے اور تازہ ہوا خواری کرنے سے بھی سر درد سے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے ، کیونکہ سحر خیزی سے سارا دن پر سکون گزرتا ہے اور سردرد کے مواقع بہت کم رہ جاتے ہیں۔