سبزیوں کے چھلکوں کے فوائد ۔۔۔

58

موسم چاہے گرمی کا ہو یا سردی کا سبزیوں اور پھلوں کا استعمال لو گ اپنے کھانوں میں بہت شوق سے کرتے ہیں۔موسمی سبزیاں اور پھل کھانے سے آپ کو ذائقے کے ساتھ ساتھ بھر پور صحت بھی ملتی ہے ،کیونکہ ان میں وٹامن اور منرلز کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے ۔سبزیوں اور پھلوں کو کچا بھی کھایا جا سکتا ہے اور پکا کر بھی یہ دونوں ہی صورتوں میں آپ کے لئے بہترین ہیں ۔ہمارے ملک میں سبزیوں اور پھلوں کی بے شمار اقسام موجود ہیں جن میں سے بہت سی اقسام ایسی ہیں جن کو کھانے سے پہلے چھلکا اتارنا لازمی ہو تا ہے۔
بہت سی سبزیاں اور پھل ایسے بھی ہیں جن کو چھلکا اتارے بغیر بھی کھایا جا سکتا ہے لیکن ہمارے ہاں بہت سے لوگ سبزیوں اور پھلوں کو کھانے سے پہلے ان کے چھلکے اتار دیتے ہیں۔یہ جانے بغیر کہ ان کے چھلکے میں کتنے غذائی اجزاء موجود تھے، جو ان کی ایک معمولی سی غلطی کے باعث ضائع ہو گئے۔حالیہ تحقیقات سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کے چھلکوں میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہو تی ہے ۔پھلوں او ر سبزیوں کے چھلکے کیلوریز میں کم ہو نے کے ساتھ ساتھ وٹامنز،منرلز اور بھرپور غذائیت کے حامل ہو تے ہیں ۔
ہم ان سبزیوں اورپھلوں کے چھلکوں کو اتار کر ان تمام ضروری غذائی اجزاء کو ضائع کر دیتے ہیں اس کے بر عکس اگر ہم اپنی معلومات میں تھوڑا سا اضافہ کرلیں اور موسم کے لحاظ سے پائی جانے والی سبزیوں اورپھلوں کے بارے میں اتنی معلومات حاصل کرلیں کہ یہ ہمیں کس سبزی اور پھل کو چھلکے سمیت کھانا کھا سکتے ہیں اور یہ ہمارے لئے کتنا مفید ہے تو یہ آپ کے لئے اچھا ہو گا ۔اس کے علاوہ ٹماٹر کے چھلکے سے تیار کردہ زبردست ماسک بنانے کا طریقہ بھی درج ذیل ہے۔ جس کے استعمال سے آپ کے چہرے کی رنگت میں زبردست قسم کا نکھار پیدا ہو جائے گا۔
ٹماٹر : ایک عدد
شہد : ایک کھانے کا چمچ
انڈے کی زردی : ایک عدد
زیتون کا تیل : ایک کھانے کا چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال
ایک ٹماٹر لیں اور اس کے اوپر سے سخت حصے کو اتار لیں، ٹماٹر کو گھر میں استعمال کرنے کے لیے رکھ لیں اور اس کے چھلکے کو اچھی طرح مسل لیں۔ اب ایک برتن میں شہد ، انڈے کی زردی اور زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ مکس ہو جانے پر اس میں ٹماٹر کا پسا ہوا چھلکا ڈال کر چمچ کی مدد سے اچھی طرح یکجان کر لیں، اس سے ایک پیسٹ تیار ہو جائے گا۔ اب اس پیسٹ کوچہرے اور گردن کی جلد پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور کم ازکم 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ ماسک خشک اور آئلی جلد کے لئے بہت زبردست ہے۔ اس کا استعمال چہرے کی رنگت نکھا رتا ہے اور داغ دھبے دور کر تا ہے۔
سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے کھانے سے نہ صرف آپ بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ ان میں موجود وٹامن او ر فائبر آپ کے جسم میں موجود غذائی اجزاء کی کمی کو بھی پورا کرتے ہیں۔جس سے آپ کی رنگت ،صحت اور موڈ میں بہت اچھے بدلاؤ آتے ہیں ۔