زیتون اور لہسن سے کان درد کا بہترین علاج

64

ایک ایسا آسان گھریلو نسخہ پیش خدمت ہے جسے استعمال کر کے نہ صرف کان کا درد ختم ہو جاتا ہے بلکہ ہر عمر کے لوگوں میں 97 فیصد تک سماعت بھی بحال ہو جاتی ہے۔ یہ ایک پرانا اور آزمودہ گھریلو نسخہ ہے، جو صدیوں سے ہمارے یہاں رائج چلا آرہا ہے، لیکن طبی ترقی کے نام پر جدید دوائیں استعمال کرنے کے چکر میں آج اکثر لوگ اسے بھلا چکے ہیں۔ اگر کان میں درد ہو یا درست طور پر سنائی نہ دے رہا ہو تو لہسن کے 3 جوے (چھلے ہوئے)، زیتون کا تیل، روئی کا پھویا اور ایک عدد ڈراپر لیں۔ لہسن کے تینوں جووں کو پانی سے دھونے کے بعد انہیں اچھی طرح سے کچل کر ان کا رس نکال لیں، اب دو چمچ زیتون کے تیل میں لہسن کے جووں کا عرق ملائیں اور اس محلول کو ایک ڈراپر میں بھر لیں۔ کان کے درد یا سماعت کی خرابی میں اس محلول کے 3 قطرے کان میں ڈالیں اور روئی کے پھوئے سے کان کو بند کر دیں۔ اب کروَٹ لے کر کچھ دیر کے لیے ایسے لیٹ جائیں کہ یہ محلول کان میں مزید اندر تک پہنچ جائے۔ ہوسکے تو ایک گھنٹے تک کروَٹ کے بل لیٹے رہیں۔ اگر تکلیف یا سماعت میں کمی کی شکایت زیادہ شدید ہو تو یہ نسخہ رات کو سونے سے پہلے کریں، تاکہ زیتون کے تیل اور لہسن کے عرق کو زیادہ دیر تک اپنا کام کرنے کا موقع ملے۔ پہلی بار ہی میں کان کی تکلیف جاتی رہے گی البتہ سماعت بہتر ہونے میں یہی عمل ایک ہفتے تک دُہرانا ہوگا۔