دبلے پتلے افراد پریشان نہ ہوں کیونکہ ان کے لئے وزن بڑھانے کا سستا ترین ٹوٹکا 💖☑😍

1,207

ہیلو فرینڈز!
جس طرح موٹا ہونا صحت کے لیے اچھا نہیں اسی طرح زیادہ دبلا ہونا بھی کمزوری کی علامت ہوتا ہے ۔ معیاری وزن وہ ہوتا ہے جو آپ کی عمر ، قد اور جسمانی ساخت کے مطابق ہو۔ آپ کے معیاری وزن سے دس کلو تک وزن کم ہونا کمزوری کی طرف نشاندہی کرتا ہے ۔ دبلا پن ، موٹاپے کے مقابلے میں کم خطرناک ہے چونکہ دبلے افراد کے مقابلے میں موٹے انسانوں کی شرح اموات زیادہ ہے۔البتہ دبلاپن اس صورت میں خطرناک ہوسکتاہے جب کوئی شخص فاقہ کشی کرنے لگے یا ذیابیطس، پیچش اور بواسیر جیسے امراض میں مبتلا ہوجائے ۔

اگر آپ کا وزن معیاری وزن سے پانچ فیصد کم ہے اور آپ کو کسی قسم کی تھکاوٹ اور کمزوری نہیں ہوتی تو پریشانی کی کوئی بات نہیں لیکن اگر آپکا وزن معیاری وزن سے دس کلو گرام اور اس سے بھی زیادہ کم ہے اور آپ ساتھ میں کمزوری بھی محسوس ہوتی ہو توآپ کو اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ صورت حال نہ صرف آپکی صحت بلکہ آپ کی زندگی کے لئے بھی خطرناک ہو سکتی ہے ۔کسی بھی اچھے اور تجربہ کار ڈاکٹر سے اپناچیک اپ کروائیں ۔اگر کوئی بیماری ہوتو اسکا علاج کرائیں اور اگر بیماری دبلے پن کی وجہ نہ ہوتو اپنی غذا پر توجہ دیں۔ وزن میں اضافہ کے لئے آپ بتائے گئے ٹوٹکے پر عمل کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ایک گلاس بوائل کیا ہوا گرم دودھ لیں۔دودھ خاص طور پر تازہ استعمال کریں اور یہ بھی کوشش کریں کہ ٹھنڈا نہ ہو۔ دو کیلے استعمال کریں گے جو کہ خراب نہ ہوں اور گلے ہوئے بھی نہیں۔پانچ بادام کی گریاں استعمال کریں گے جن کو پہلے سے بھگو کر رکھیں اور استعمال کرتے وقت چھلکے اتار لیں۔کشمش یا میوہ دو کھانے کے چمچ لیں گے۔ اگر کچھ کم یا زیادہ ہو جائے تو کوئی بات نہیں۔گرائنڈ کیا ہوا دو کھانے کے چمچ کوکونٹ بھی اس ریمیڈی کا حصہ ہے۔

کوکونٹ اور دودھ کے علاوہ تمام اجزاء جس میں ڈیڑھ کھانے کے چمچ چینی ڈال کر گرائنڈ کر لیں۔ایک بار پھر یاد کروا دیں کہ ابھی اس میں کوکونٹ استعمال نہیں کرنا۔ گرائنڈکی ہوئی تمام چیزیں دودھ میں ڈال دیں اور گرینڈ کیا ہوا کشمش بھی اس میں ڈال دیں۔ تمام اجزاء اچھی طرح سے مکس کریں اور پی لیں۔یہ ڈرنک آپ نے سونے سے دو گھنٹے پہلے پینا ہے۔ڈرنک پی کر واک ضرور کریں تاکہ یہ اچھی طرح ہضم ہوجائے۔یہ ریمیڈی ایک ہفتہ مسلسل استعمال کریں اور اپنا وزن چیک کریں۔دو ہفتوں میں دو سے چار کلو وزن بڑھ جائے گا۔

ہر چیز کا استعمال اعتدال میں رہتے ہوئے کریں یہ نہیں کہ بتائی گئی ریمیڈی کا استعمال بتائے گئے طریقے سے نہ کریں یا اجزاء میں اضافہ کرلیں۔ ہر چیز میں توازن بے حد ضروری ہے ۔جب آپکا وزن ، معیاری وزن تک پہنچ جائے تو اسکے بعد اس ڈرنک کا استعمال ترک کردیں۔اور متوازن غذا کا استعمال کریں،صبح کی سیر اور کھلی فضاء میں لمبے لمبے سانس لینے کا عمل اختیار کریں۔اس سے آپ تھوڑے ہی عرصے میں اپنے آپ کو ایک پرکشش شخصیت کے روپ میں دیکھیں گے۔

اس میں ایک چیز کا احتیاط کریں کہ یہ ریمیڈی بچے ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں ہرگز استعمال نہ کریں.

کیٹاگری میں : صحت