بچوں کا توتلا پن اور ہکلاہٹ

157

جب بچے ہکلاتے ہوئے یا توتلی زبان بولتے ہیں تو بہت پیارے لگتے ہیں پر والدین یہ سوچ کر نظر انداز کردیتے ہیں کہ ابھی تو یہ بولنا سیکھ رہے ہیں ۔ہکلاہٹ اور توتلا پن کا مرض زیادہ تر بچوں کو ہوتا ہے ۔ اگر بر وقت اس کا علاج نہ کیا جائے توبچہ بڑا ہو کراس مرض کی وجہ سے شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔بچپن میں ہی والدین کو اس مرض کا علاج کر وانا چاہیے۔اس کیلئے ٹوٹکا یہ ہے۔
اجزاء:
شہد : دو چمچی
کلونجی کا تیل : ایک چمچ
ترکیب و طریقہ استعمال:
ان اجزاء کو مکس کر کے دن میں دو بار زُبان پر مَلیں۔ اسے زبان پر لگانے سے زبان سے پانی بہے گا ۔ اس نسخہ کو لگاتار ایک ماہ تک استعمال کریں ۔ہکلاہت ٹھیک ہو جائے گی اور اگر بچہ توتلا بولتا ہے تو توتلے پن کا علاج بھی ہو جاتا ہے۔