گردن اور کلائی پر پرفیوم لگانا. ماہرین کی حیران کن تحقیق سامنے آگئی.

126

ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ پرفیوم اور دھوپ کا ملاپ بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور اس کا نتیجہ جلد کی ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری کی صورت میں بھی سامنے آسکتا ہے۔

ماہر جلد کہتے ہیں کہ اگر آپ گردن پر پرفیوم چھڑک کر دھوپ میں نکل جاتے ہیں تو اس پر براہ راست دھوپ پڑنے کی صورت میں ’پوئیکیلو ڈرما آف سیواٹ‘ نامی جلدی بیماری پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ بیماری جلد پر دھبوں کی صورت میں نمودار ہوتی ہے، جن میں کھجلی، درد اور شدید جلن ہوتی ہے۔ یہ دھبے دراصل جلد میں خون کی شریانوں کے پھٹنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور ان کے نشان ایک مدت تک باقی رہتے ہیں۔

اب آپ خود ہی سوچئے کہ اگر گردن پر بدنما دھبے بن جائیں تو کتنے برے لگیں گے۔ ماہر جلد کہتے ہیں کہ اس تکلیف دہ صورتحال سے بچنے کے لئے جسم کے کسی بھی ایسے حصے پر پرفیوم نہ لگائیں جس پر براہ راست دھوپ پڑنے کا امکان ہو۔