قابلِ اعتبار بنئیں اور دوسروں پر بھی اعتبار کریں

1,215

اگر دونوں میں سے کوئی ایک وفادار نہیں ہے تو رشتہ زیادہ دیرتک نہیں چَل پاتا۔ زیادہ تر رشتے اس لئے کامیاب نہیں ہوتے کیونکہ اکثر اوقات ایک دوسرے سے کچھ باتیں چھپائی جاتی ہیں۔ رشتے کو کامیاب بنانے کے لئے بھروسہ اور اعتماد ہونا ضروری ہوتا ہے ،کیونکہ اعتماد رشتے میں سیکیورٹی بناتا ہے۔اس لئے اپنے ساتھی کو پُر اعتماد بنائیں تا کہ وہ آپ کے کچھ بولنے سے پہلے ہی آپ کا چہرہ پڑھ لے۔ اگر آپ جھوٹ بولنے یا پھر کچھ چھپانے کی کوشش کرتے ہیں،جیسے احساسات کو بتانے کی بجائے اپنے تک ہی رکھتے ہیں تو آپ اپنے ساتھی کی نظر میں کبھی قابلِ اعتبار نہیں بَن سکتے۔ اس طرح آپ کا ہمسفر اپنے دل کی بات بھی کبھی بتا نہیں پائے گا ،جو کہ دوریوں کا سبب بَن سکتا ہے۔
آپ کا ہمسفر آپ پر کیسے ٹرسٹ کر سکتا ہے؟ جب آپ کا اُس پر اور اُس کا آپ پر اعتماد نہیں ہے۔ اعتماد کا تعلق دونوں طرف سے ہوناچاہیے ۔ یک طرفہ اعتماد سے رشتے کی بنیاد نہیں رکھی جاتی ۔ جیسے مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔
*اگر آپ دل سے کسی پر اعتبارکرنا چاہیں گے تو ہی اعتبار کر سکیں گے۔ اگر آپ کسی انسان پر اعتماد کرنا چاہتے ہیں تو ا س کے بارے میں مثبت انداز سے سوچیں ۔ منفی خیالات آپ کے رشتے کو کمزور سے کمزور کر دے گا۔
*عام طور پر شَک کر نے کی وجہ آپ کا وہم ہوتا ہے ،جیسے صرف ایک فون کال اَٹینڈ نہ کرنے پر آپ کے ذہن میں مختلف منفی خیالات اُبھرنے لگتے ہیں،جبکہ مسئلہ کچھ اور ہی ہو سکتا ہے۔ اس لئے کسی بھی رشتے میں اگلے کی بات سُن لینی چاہیے اور پھر کسی نتیجے پر پہنچنا چاہیے۔
*ہر رشتے میں ایک دوسرے کو اپنی ذاتی زندگی کے لئے وقت دینا چاہیے ۔اس لئے کبھی بھی اپنے ساتھی کا موبائل فون چیک نہ کریں،اس طرح ایک دوسرے پر اعتماد بڑھے گا اور آپ بھی غلط خیالات سے بچیں رہیں گے ۔ کوشش کریں کہ موبائل فون پر سیکیورٹی کوڈ نہ لگائیں۔

کیٹاگری میں : دلچسپ و عجیب