زہریلے سانپ سے بچنے کا ایسا طریقہ جو آج سے پہلے کسی کو نہ پتا ہو.

2,701

 پھنکارنے والے سانپ کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ اگر انسان اس کے سامنے آجائے تو یہ اسے ڈنگ مارے بغیر نہیں چھوڑتابلکہ ماضی میں کچھ واقعات ایسے بھی ہوچکے ہیں کہ اس نے ایک آدمی کے نازک حصے پر کاٹ لیا تھا۔حال ہی میں یوٹیوب صارف اور جانوروں کو سدھانے کے ماہر رینگلر بشپ نے ایسی ویڈیو اپ لوڈ کی ہےجس میں انہوں نے سانپ کے اچانک سامنے آجانے پرسانپ کو نقصان پہنچائے بغیر اسےبھگانے کا طریقہ کار بھی بتایا ہے ۔اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشپ جنگل میں ٹانگیں لمبی کرکے بیٹھا ہوا ہے
اور اس کے بالکل سامنے ایک خوفناک سانپ اسے ڈنگ مارنے کے لئے تیار بیٹھا ہے۔بشپ نے اقرار کیا ہے کہ جب سانپ اس کے سامنے تھا تو اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ کیا کرے اور آخر اس نے اس کی دُم کو ہاتھ لگایا تو وہ تھوڑا سا آگے ہوا۔”میں ہلنا نہیں چاہ رہا تھا کیونکہ اگر میں ایسا کرتا تو وہ مجھے ڈنگ مار دیتا لہذا میں نے اس کی دُم کو اپنے ہاتھ سے چھیڑا۔“وہ اپنے دونوں ہاتھ کھول کے بیٹھا ہے اور ساتھ ہی باتیں بھی کررہا ہے ، جیسے ہی اس نے سانپ کی دم کو چھیڑا تو وہ اس کی گود میں آکر بیٹھ گیا اور اب اس کے اوسان بالکل خطا ہونے لگتے ہیں لیکن وہ اپنے آپ پر قابو رکھتا ہے۔اب وہ سانپ کی دُم کو ایک ٹہینی سے چھڑتا ہے جس کے بعد وہ اس کی گود سے تھوڑا سا نیچے ہوتا ہے،اس کے بعد وہ سانپ کے درمیانی دھڑ کو ٹہینی لگاتا ہے تو وہ سانپ دائیں جانب بھاگ جاتا ہے اور بشپ فوری طور پر اٹھتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کبھی بھی یہ تاثر نہ دیں کہ آپ سانپ کو تنگ کرنا چاہ رہے ہیں ورنہ وہ آپ پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔