خانیوال میں انوکھا جنازہ ،ڈھول کی تھاپ شہنائیوں کی گونج ،جس نے دیکھادیکھتا رہ گیا

1,255

خانیوال کے نواحی گاؤں میں 105 سالہ بیوہ خاتون کا ڈھول کی تھاپ اور شہنائیوں کے سر میں آخری رسومات ادا کی گئیں، ضعیف خاتون کے 30 پوتے پوتیاں ہیں ،وصیت پر دھوم دھام سے دفنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو خانیوال کچاکھوہ کے نواحی گاؤں 133 سولہ ایل کی 105 سالہ خاتون شریفاں بیوہ بوٹا مسیح کے انتقال کے بعد اس کی وصیت کے مطابق اسےبڑی دھوم دھام اور ڈھول کی تھاپ شہنائیوں کی گونج میں دفنایا گیا.
اس انوکھی آخری رسومات کو دیکھنے عوام کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ پسماندگان نے بتایا کہ ضعیف خاتون کے 30 پوتے پوتیاں ہیں اور انکی وصیت تھی کہ اسکی آخری رسومات بڑی شان سے ادا کی جائیں اس لئے ہم نے ان کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے بینڈ باجا والوں کو بلایا اوررقص اور بینڈ باجے اور شہنائیوں کی گونج کے ساتھ دفن کیا۔

کیٹاگری میں : دلچسپ و عجیب