سالاایک مچھر بڑے بڑوں کو خوفزدہ کر دیتا ہے

64

دنیا کا امیر ترین شخص بل گیٹس مچھر سے خوفزدہ
دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ انہیں شارک مچھلیوں سے ڈر نہیں لگتا البتہ وہ مچھر سے سب سے زیادہ خوفزدہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی نے اپنے حالیہ بلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ ’’مجھے شارک مچھلی سے ڈر نہیں لگتا البتہ میں جس سے سب سے زیادہ خوف زدہ ہوں وہ شے مچھر ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’اگر موازنہ کیا جائے تو شارک مچھلی دیگر چھوٹی چیزوں کے مقابلے میں خوفزدہ کرنے والی شے نہیں لگتی‘‘۔اس پوسٹ میں انہوں نے سال 2015 میں جانوروں کی ہلاکتوں سے متعلق ایک تفصیلی چارٹ بھی شائع کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ پورے سال کے دوران دنیا بھر کے سمندروں میں بسنے والی صرف 6 شارک مچھلیاں ہلاک ہوئی جبکہ مچھروں نے 8 لاکھ 30 ہزار افراد کی جانیں لیں۔
بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ’’مچھر ایک ہائپو ڈرمک سوئی کی طرح ہے جو جسم کو بیماریوں سے بچانے والے میکنزم کو بائی پاس کر کے پٹھوں اور گوشت کو بائی پاس کر کے امراض پیدا کرتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم میں مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں‘‘۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے اپنے بلاگ میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے فہرست شائع کی ہے جن میں ڈینگی، زرد بخار، زکا اور سب سے خطرناک بیماری ملیریا شامل ہے۔